ملک میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 43 فیصد اضافہ ہوگیا
ملک میں مہنگائی کی مجموعی ہفتہ وار شرح 1 اعشاریہ37 فیصد اضافے کے ساتھ 42 اعشاریہ27 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ سالانہ بنیادپر مہنگائی کی شرح میں 43 فیصد اضافہ ہوا
ملک میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 43 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ مجموعی ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح ایک اعشاریہ 37 فیصد بڑھ گئی ہے ۔
ملک میں مہنگائی کی مجموعی ہفتہ وار شرح 1 اعشاریہ37 فیصد اضافے کے ساتھ 42 اعشاریہ27 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ سالانہ بنیادپر مہنگائی کی شرح میں 43 فیصد اضافہ ہوا ۔
یہ بھی پڑھیے
کاروبار کا آخری روز مثبت رہا؛ اسٹاک میں تیزی ،ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں کمی آئی
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 29 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں ہیں۔ ٹماٹر کی قیمت میں 13 فیصد ،آلو 10 فیصد ، چینی ساڑھے 5 فیصد مہنگی ہوگئی ہے ۔
ایک ہفتے کے دوران کوکنگ آئل چار اعشاریہ 27 فیصد مہنگا ہوا جبکہ آٹے کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔چائے کی پتی ایک اعشاریہ 79 فیصد مہنگی ہو گئی ہے ۔
ادارہ شماریات کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 69 روپے 19 پیسے مہنگا ہو کر 1774 روپے 70 پیسے تک پہنچ گیا جبکہ فی کلو چینی کی قیمت 5 روپے 35 پیسے فی کلو بڑھ گئی ۔
پی بی ایس کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں ڈھائی کلو کا گھی کا پیک 60 روپے مہنگا ہوا جبکہ دودھ و دہی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا رجحان جاری رہا ہے ۔
ادارہ شماریات پاکستان کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 8 اشیائے ضروریہ سستی ہوئیں جن میں چکن 31 روپے فی کلو، لہسن 8 روپے 66 پیسے فی کلو شامل ہے۔