مریم نواز برازیلی مصنف "پاؤلو کوئلہو” کا نام غلط تلفظ میں ادا کرنے پر مذاق بن گئیں
نون لیگی رہنما مریم نواز نے برازیلی مصنف"پاؤلو کوئلہو "کے نام کو غلط تلفظ میں ادا کیا تو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں مذاق کا نشانہ بنادیا تاہم "پاؤلو کوئلہو ڈی سوزا" اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میں خود غیر ملکی ناموں کے تلفظ میں اکثر و بیشتر غلطیاں کرتا ہوں۔ لہذا اس پر تنقید نہ کریں
مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی جانب سے برازیلی مصنف "پاؤلو کوئلہو ڈی سوزا” (Paulo Coelho de Souza) کا نام غلط تلفظ میں لینے پر ان کا مذاق بن گیا ۔
مریم نواز نے ایک ڈیجیٹل چینل پر اپنے انٹرویو کے دوران برازیلی مصنف "پاؤلو کوئلہو ڈی سوزا”(Paulo Coelho de Souza) کی کتاب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا نام غلط تلفظ میں بیان کیا ۔
یہ بھی پڑھیے
مریم نواز کا تاریخ میں فکشن پڑھنے کا مضحکہ خیز دعویٰ
لیگی رہنما مریم نواز نے اپنے انٹرویو میں پاؤلو کوئلہو ڈی سوزاکے ناول "الکیمیسٹ” کے مطالعہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصنف پاؤلو کوئلہو کے نام کا تلفط بگاڑ کر انہیں "پاؤلو کوئیڈو” کہہ دیا ۔
مریم نواز کی جانب سے پاؤلو کوئلہو کے نام کے غلط تلفظ میں ادائیگی سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تاہم برازیلی مصنف نے کہاکہ غیر ملکی ناموں میں اکثر میں بھی تلفظ کی غلطی کرتا ہوں۔
برازیلی مصنف "پاؤلو کوئلہو ڈی سوزا” اپنے آفیشل ٹوئٹرہیڈل سے ایک پیغام میں تنقید کرنے والوں کہا کہ میں خود غیرملکی ناموں کے تلفظ میں اکثر و بیشتر غلطیاں کرتا ہوں۔ لہذا اس پر تنقید نہ کریں۔
I make mistakes very often in pronunciation of foreign names, so don’t be critical https://t.co/FbbHXHdTqh
— Paulo Coelho (@paulocoelho) March 10, 2023
نعمان شرجیل نامی ٹوئٹر ہینڈل سے مریم نواز کے انٹرویو کا وہ حصہ جس میں وہ پاؤلو کوئلہو کے نام کو غلط تلفظ میں ادا کررہی ہیں ،برازیلی مصنف کو ٹیگ کیا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ ایسی غلطیاں ہوتی ہیں۔
Lo g Paulo “Coedo” nawan author aa gya maidan wich. @paulocoelho pic.twitter.com/BMglMGIxd2
— Nauman Sharjeel (@NaumanSharjeel) March 10, 2023
ڈیجیٹل ٹی وی کو اپنے انٹرویو میں مریم نواز نے اپنے پسندیدہ مصنف اور کتابوں سے متعلق بات کی تھی ۔انہوں نےبتایا تھا کہ پاؤلو کوئلہو اور ایلف شفک کو میں بہت زیادہ شوق سے پڑھتی ہوں۔