جسٹس مظاہر علی نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر

پاکستان بار کونسل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر علی اکبر کے خلاف سنجیدہ نوعیت کے الزامات سامنے آئے ہیں اس لیے ان کے پر عائد الزامات کی تحقیقات ضروری ہیں۔

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا ہے۔

ریفرنس میں جسٹس مظاہر پر لگے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ریفرنس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی کی مبینہ طور پر آڈیو لیکس کے بعد وکلا کی جانب سے ان کے خلاف تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے حج پالیسی 2023 کا اعلان کردیا

ملک میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 43 فیصد اضافہ ہوگیا

قبل ازیں ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنسز بھی دائر ہوچکے ہیں۔

جمعہ کے روز پاکستان بار کونسل کی جانب سے دائر کردی درخواست میں جسٹس مظاہر علی نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے لگنے والے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر علی اکبر کے خلاف سنجیدہ نوعیت کے الزامات سامنے آئے ہیں اس لیے ان کے پر عائد الزامات کی تحقیقات ضروری ہیں۔

متعلقہ تحاریر