سپریم کورٹ پیر کو صدر کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کریگی

اسلام آباد کے شہری کی جانب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لیے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی نااہلی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ 16 مارچ کو صدر کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

درخواست میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو آرٹیکل (62) (1) ایف کے تحت نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ صدر مملکت کے خلاف درخواست ایک شہری ظہور فیصل نے دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

لیگی رکن اسمبلی قیصر احمد شیخ کا حکومتی ناکامی کا اعتراف، ڈار کی جگہ لینے کو تیار

مریم نواز نے ثاقب نثار کے بعد توپوں کا رخ آصف سعید کھوسہ کی جانب موڑ دیا

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر مملکت نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کی تاریخ دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو آرٹیکل 63(1)(p) کے تحت نااہل قرار دیا تھا۔

ای سی پی نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ عمران خان نے جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا اور وہ بدعنوانی میں ملوث پائے گئے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ ای سی پی نے اپنے فیصلے میں مزید کہا تھا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں توشہ خانہ سے حاصل کیے گئے تحائف کو اپنے اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر