بریڈ شرمین کا عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ، پاکستان میں جمہوری اقدار کی پامالی پر اظہار تشویش

امریکی خارجہ امور کمیٹی کے سینئر ممبر بریڈ شرمین کا کہنا ہے صحافی ارشد شریف کا قتل اور ظلِ شاہ پر تشدد اور قتل جمہوری ممالک کی روایت نہیں ہے۔

امریکن ڈیمو کریٹ ڈاکٹر آصف محمود کے بعد امریکی کانگریس کے رکن بریڈ شرمین نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفتیش کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری اقدار کی پامالی قابل مذمت ہے ، جبکہ رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے ظلِ شاہ کے قتل پر امریکی کانگریس کے رکن کے بیان کو سراہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس کے رکن اور خارجہ امور کمیٹی کے رہنما بریڈ شرمین نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے درمیان ٹیلی فون رابطہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کل دوپہر دو بجے لاہور ریلی کو خود لیڈ کروں گا، عمران خان کا بڑا اعلان

لیگی رکن اسمبلی قیصر احمد شیخ کا حکومتی ناکامی کا اعتراف، ڈار کی جگہ لینے کو تیار

بریڈ شرمین نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بیان جاری کریں گے۔ اور اب انہوں نے بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان میں جمہوری اقدار کی پامالی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔

بریڈ شرمین نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ حکمرانوں کو عرام کے پرامن احتجاج اور اظہار رائے کے حق کا احترام کرنا چاہیے۔ پاکستان میں زیر حراست تشدد اور جنسی تشدد قابل تشویش ہے۔

امریکی کانگریس کے رکن نے کہا ہے کہ صحافی ارشد شریف کا قتل اور ظلِ شاہ پر تشدد اور قتل جمہوری ممالک کی روایت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر پر پابندی اور میڈیا چینلز پر پابندی لگ رہی ہے جو قابل مذمت ہے۔

بریڈ شرمین کا کہنا ہے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی ان اقدامات کی مذمت کی ہے، حکومت پاکستان کو ان حقوق کی پامالیوں پر ذمہ داروں  کو تعین کرنا چاہیے۔

امریکی کانگریس کے رکن بریڈ شرمین کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ "ظلِ شاہ کے قتل پر امریکی کانگریس مین بریڈ شرمین کا زبردست بیان سامنے آیا ہے۔ اس قتل کے نتائج حکمرانوں کے اندازے سے کہیں زیادہ ہوں گے۔”

متعلقہ تحاریر