نواز شریف کا وزیراعظم اور مریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ: سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو

نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز سے ٹیلی فونک گفتگو میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، سابق وزیر اعظم نے عام انتخابات کیلئے پارٹی کے سینئر کارکنوں کو ٹکٹس دینے کی ہدایت کی جبکہ رمضان المبارک  میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کے احکامات بھی دیئے

پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف اور پارٹی کی سینئر نائب صدر مریم نواز سے ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف اور پارٹی کی سینئر نائب صدر مریم نواز سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو کی ۔

یہ بھی پڑھیے

نواز شریف کی لندن میں بینٹلے کار کے سیر سپاٹے اور شاپنگ کی وڈیو تنقید کی زد میں آگئی

لیگی قائد نوازشریف نے وزیراعظم شہبازشریف سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہیں ہدایات جاری کی  ہیں کہ رمضان المبارک میں عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

پی ایم ایل این کے قائد میاں نواز شریف نے کہا کہ عوام کی خدمت ہماری پارٹی کا   وطیرہ رہا ہے ۔ عوام الناس کو رمضان کے بابرکت مہینے میں بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

ذرائع کے مطابق لیگی قائد نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف اور مریم نواز کو ہدایات جاری کیں کہ عام انتخابات کے لیے سینئر پارٹی کارکنان کو ٹکٹس فراہم کی جائیں۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز نےامیدواروں کےچناؤپرسفارشات نواز شریف کو ارسال کردیں۔ حتمی امیدواروں کاچناؤ پارلیمانی بورڈ کی سفارشات اور انٹرویو کے بعد ہو گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نون لیگ نے پنجاب کی تمام نشستوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہےجبکہ اس حوالے سے نوازشریف پارلیمانی بورڈ کی صدارت کریں گے۔

ذرائع نے کہا کہ نواز شریف نے پنجاب اسمبلی انتخابات کیلئے ٹکٹ میرٹ پر دینے کا ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ دیتےوقت نظریاتی ورکرز کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر