پی ٹی آئی کے استعفوں کا معاملہ: سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے پر نمٹا دی

تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے خلاف  دائر درخواست واپس لے لی۔

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ ، سپریم کورٹ نے استعفوں سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست خارج کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے لیے دائر درخواست واپس لینے پر خارج کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا آئی ایم ایف پروگرام کیلئے پاکستان کی مدد کے عزم کا اعادہ

خاتون جج کو دھمکی کا کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ 16 مارچ تک معطل

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری  پیش ہوئے ، انہوں نے کہا میرے موکل استعفوں کی منظوری سے متعلق اپنی دائر درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔

ایڈووکیٹ فیصل چوہدری کا کہنا تھا اسپیکر قومی  اسمبلی کے کنڈکٹ کے خلاف اب ہائی کورٹس سے رجوع کرلیا ہے ، لاہور ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے استدعا کی کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے تک اس درخواست کو واپس لیتے ہیں۔

اس پر چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیئے کہ ہائی کورٹ کا ایک فیصلہ ہمارے سامنے موجود ہے ، جس میں یہ لکھا ہوا ہے کہ اراکین اسمبلی کے استعفوں کی منظوری تصدیق سے مشروط ہے۔

بعدازاں چیف جسٹس نے تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری کی جانب سے درخواست واپس لینے پر کیس خارج کردیا ہے۔

متعلقہ تحاریر