کالعدم ٹی ٹی پی کا الیکشن مہم میں رخنہ ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں، خراسان ڈائری

خراسان ڈائری نے کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم رہنما کے توسط سے لکھا ہے کہ گروپ اس سال بہار میں کوئی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتا۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے وفاقی حکومت ، سی ٹی ڈی ، گورنر خیبر پختونخوا اور نگراں وزیراعلیٰ کےپی کے خدشات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی اس موسم بہار میں کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

خراسان ڈائری نے ٹی ٹی پی کے ایک سرکردہ رہنما کے توسط سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک سرکردہ رہنما جو گروپ کے اہم فیصلہ سازی کا حصہ ہوتے ہیں ، نے خراسان ڈائری کو تصدیق کی کہ گروپ اس سال موسم بہار کی کارروائی شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے۔”

یہ بھی پڑھیے

پشاور پر کالعدم ٹی ٹی پی کے بڑے حملے کا تھریٹ الرٹ جاری

کالعدم ٹی ٹی پی ریاست سے جنگ کرکے خیبرپختونخوا پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، امریکا

خراسان ڈائری نے لکھا ہے کہ "انہوں نے مزید وضاحت کیے بغیر کہا کہ "یہ تقریباً یقینی بات ہے، اس کے برعکس بہت کم امکانات کے ہیں۔

خراسان ڈائری نے مزید لکھا ہے کہ "اس سال ہماری طرف سے موسم بہار میں کوئی کارروائی شروع نہیں کی جائے گی۔”

واضح رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے گورنر خیبر پختون خوا نے کہا تھا کہ ہم نے صوبے میں 28 مئی کو عام انتخابات کرانے کی تاریخ دی ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کا مسئلہ ابھی جگہ موجود ہے ، سیکورٹی کی صورتحال بہت اچھی نہیں ہے ، حال ہی میں لکی مروت اور چارسدہ میں پولیس اہلکاروں ٹارگٹ کیا گیا۔

واضح رہے کہ 9 مارچ 2023 کو سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے کالعدم ٹی ٹی پی کے حملوں کے حوالے سے ایک تھریٹ الرٹ جاری کیا تھا ، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ ٹی ٹی پی اگلے 5 سے 10 روز کے دوران پولیس اہلکاروں اور تنصیبات پر حملے کرسکتی ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دینے کے ازخود نوٹس کیس میں دونوں صوبوں 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ تحاریر