شہباز شریف کے سابق مشیر کا سلیم صافی سے پروگرام میں مدعو نہ کرنے کا شکوہ
وزیراعظم شہباز شریف کے سابق فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا نے سلیم صافی سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تحریک انصاف کو چھوڑا کو آپ نے 2 مرتبہ پروگرام میں مدعو کیا تاہم شہباز شریف کے چھوڑنے کے بعد مجھے کبھی اپنے شو میں نہیں بلایا
وزیراعظم شہباز شریف کے سابق فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی احمد جواد نے صحافی سلیم صافی سے اپنے ٹی وی پروگرام میں مدعو نہ کرنے پر شکوہ کردیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف کے سابق فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی احمد جواد نے صحافی سلیم صافی کو اپنے ٹی وی پروگرام میں مدعو نہ کرنے پر شکوہ کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
سلیم صافی کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال: قاسم سوری پر این پی سی میں داخلے پر پابندی
احمد جواد نے اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں سلیم صافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نےعمران خان کو چھوڑا تو آپ نے مجھے 2 دفعہ اپنے ٹاک شو میں مدعو کیا تھا ۔
سلیم صافی بھائ،جب میں نےعمران خان کو چھوڑا تو آپ نے مجھے 2 دفعہ اپنے ٹاک شو میں مدعو کیا،اب جب میں نےوزیراعظم شہباز شریف کو اصولوں پراستعفی دیکر ارشد شریف اورصحافت کے قتل پر عہدہ چھوڑا،تو آپ نے مجھےایک دفعہ بھی نہیں بلایا؟اسکی کیا وجہ ہے؟میں ہرسوال کیلئے حاضر ہوں @SaleemKhanSafi
— Ahmad Jawad (@AhmadJawadBTH) March 14, 2023
انہوں نے سوال کیا کہ جب میں نے وزیراعظم شہباز شریف کو اصولوں پراستعفی دیکر ارشد شریف اورصحافت کے قتل پر عہدہ چھوڑا، تو آپ نے مجھےایک دفعہ بھی نہیں بلایا؟
شہباز شریف کے سابق فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا احمد جواد نے سوال کیا کہ پروگرام میں مدعو نہ کرنے کی کیا وجہ ہے؟ میں آپ کے ہرسوال کیلئے حاضر ہوں ۔
واضح رہے کہ احمد جواد تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد مسلم لیگ نون میں شامل ہوئے تھے۔ شہباز شریف نے انہیں فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ٹیکنالوجی تعینات کیا تھا۔
احمد جواد پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات بھی رہ چکے ہیں۔ اپنی پارٹی وزراء اور رہنماؤں پر تنقید کرنے پر انہیں پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا تھا۔