عمران ریاض کا استعفیٰ و شعیب شیخ کی ضمانت؛ صدیق جان بھی ایف آئی اے کا شکار
بول نیوز سے منسلک صدیق جان کو ایف آئی اے کے طلبی کے نوٹس کو عمران ریاض نے مریم نواز کا دباؤ قرار دیا جبکہ نوٹس گزشتہ ماہ جاری کیا گیا ہے، عمران ریاض نے بول ٹی وی سے استعفیٰ بھی دے دیا جبکہ شعیب شیخ کو ضمانت بھی مل گئی ہے
نجی ٹی وی چینل بول نیوز سے منسلک صحافی صدیق جان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں فیڈرل انوسٹی گیشن (ایف آئی اے) نے انکوائری کے لیے طلب کیا ہے ۔
صدیق جان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے عمران ریاض کی ٹوئٹ ری ٹوئٹ کی جس میں فیڈرل انوسٹی گیشن (ایف آئی اے) کے نوٹس کا عکس دکھایا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
بول نیوز کے شریک چیئرمین شعیب شیخ گرفتار؛ پی ٹی آئی کی مذمت و رہائی کا مطالبہ
بول نیوز کے اینکرعمران ریاض خان کی جانب سے ٹوئٹر پرایف آئی اے کے نوٹس کے شیئر کیے گئے عکس میں نوٹس کے جاری ہونے کی تاریخ 20 فروری نظرآرہی ہے ۔
عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف آئی اے نے صدیق جان کو 20 فروری کو نوٹس کیا گیا کہ وہ 24 فروری کو انکوائری کےلیے دفتر میں پیش ہوں ۔
عمران ریاض کا کہنا تھا کہ صدیق جان کو 20 فروری کو جاری کیا گیا نوٹس آج منظر عام پر آ رہا ہے۔ انہی ہتھکنڈوں سے یہ قانون کو مذاق بنا کر استعمال کرتے ہیں۔
20 فروری کو نوٹس کیا گیا کہ صدیق جان 24 فروری کو انکوائری میں پیش ہوں ۔ اور یہ کاغذ آج منظر عام پر آ رہا ہے۔ انہی ہتھکنڈوں سے یہ قانون کو مذاق بنا کر استعمال کرتے ہیں۔ pic.twitter.com/R5V4AeqFOL
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) March 15, 2023
ٹی وی اینکر عمران ریاض نے لکھا کہ صدیق جان کے خلاف بھی کاروائی شروع کردی گئی۔ یہ لوگ پاگل ہوگئے ہیں۔ ایک عورت کا اتنا دباؤ ان لوگوں پر ؟۔
عمران ریاض کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ نوٹس مریم نواز پر تنقید کرنے پر جاری کیا گیا ۔صدیق جان نے مریم نواز سے متعلق ٹوئٹ کی تھی ۔
صدیق جان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وہ عورت جو عمران خان کی گرفتاری کے مناظر دیکھنے کے لیے ساری رات جاگتی رہی ،اس کی نیند کون لوٹائے گا ؟؟؟
وہ عورت جو عمران خان کی گرفتاری کے مناظر دیکھنے کے لیے ساری رات جاگتی رہی ،اس کی نیند کون لوٹائے گا ؟؟؟😢
— Siddique Jan (@SdqJaan) March 15, 2023
دوسری جانب اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے بول نیوز کے شریک چیئرمین شعیب احمد شیخ کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی ہے ۔
کوچیئرمین بول نیٹ ورک شعیب شیخ کی ضمانت منظور#ShoaibShaikhBayQasoor #BOLNews pic.twitter.com/58HZafPCKh
— BOL Network (@BOLNETWORK) March 15, 2023
ایف آئی اے نے کو شریک چیئرمین بول نیوز شعیب احمد شیخ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔
بول نیوز سے منسلک اینکر عمران ریاض نے شعیب شیخ کی ضمانت منظور پر شکر ادا کی جبکہ اطلاعات ہیں کہ انہوں نے چینل سے استعفیٰ بھی دے دیا ہے ۔
سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اینکر عمران ریاض کے بول نیوز سے استعفیٰ دینے کے بعد چینل کے چیئرمین شعیب شیخ کی ضمانت منظور کی گئی ہے ۔