سیکورٹی کی ناکامی: صدر پاکستان کے موبائل فون سے بھی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی

سابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے ساتھ ڈاکٹر یاسمین راشد کی مبینہ آڈیو کے بعد صدر مملکت کی مبینہ آڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر ترین رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا موبائل فون سب سے زیادہ غیرمحفوظ ہوگیا۔ آڈیو پر آڈیو لیک ہونے لگی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کی سابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے ساتھ ہونے والی مبینہ گفتگو کی آڈیو کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ بھی ہونے والی مبینہ گفتگو کی آڈیو سامنے آگئی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر یاسمین راشد کے درمیان ہونے والی مبینہ گفتگو کے دوران سابق وزیر صحت پنجاب صدر مملکت کو زمان پارک کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے سنائی دے رہی ہیں۔

صدر مملکت اور ڈاکٹر یاسمین راشد کے درمیان مبینہ آڈیو کا اسکرپٹ

ڈاکٹر یاسمین راشد: اسلام علیکم سر ! یہاں صورتحال بہت خراب ہے ، پیٹرول بمز پھینکنا شروع کردیئے ہیں لوگوں نے۔ پولیس پر ہمارے ورکروں نے۔ اس سے پہلے کہ کوئی خون خرابہ ہومیرا خیال ہے آپ کو بات کرنے کی ضرورت ہے کسی سے۔

یہ بھی پڑھیے

مرد و عورت کی یکساں تربیت ضروری ہے، این ای ڈی سیمینار میں مقررین کا اظہار خیال

عمران خان کی گرفتاری سے سیاسی بحران مزید گہرا ہوگا، زلمے خلیل زاد

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی: میں بات کرچکا ہوں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد: آپ ان سے کہہ دیں میں بات کرلیتا ہوں عمران خان سے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی: نہیں نہیں ، میں سمجھا نہیں آپ کیا کہہ رہی ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد: دیکھیں سر کچھ مر جائیں گے ، کچھ پولیس والے بھی مر جائیں گے ، صورتحال اتنی بری ہو جائے گی کہ انتخابات ملتوی ہو جائیں گے۔ کیا یہ مقصد تھا ہمارا۔ میرا خیال ہے کہ آپ خان صاحب کو کہیں کہ وہ give in  کریں باقی آپ کی مرضی۔ انہوں نے ماننا نہیں۔ ابھی رینجرز بھی وہاں  پر ہے۔ اور پیٹرول بم چل رہے ہیں ، ان کی واٹر کینن کو آگ لگ گئی ہے۔ میں اس وقت آؤٹ سائیڈ ہوں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی: ٹھیک ہے میں اسد عمر سے بات کرتا ہوں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد: اسد سے میں نے بات کی لیکن اسد نےکہا کہ آپ نے شاہ صاحب سے بات کرلیں ، وہ خان صاحب کے ساتھ ہیں۔ اس لیے میرا خیال ہے کہ آپ شاہ صاحب ہی سے بات کرلیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی: جی ٹھیک ہے۔

اس سے قبل ڈاکٹر یاسمین راشد اور سابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو سامنے تھی جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد ، اعجاز شاہ کو عمران خان کا پیغام دے رہی تھیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو کا اسکرپٹ

ڈاکٹر یاسمین راشد: سر ایس ویلے خان صاب نے کہیا اے کہ سارے ایم پی اے ، ایم این ایز نے فون کرو ،،، اوہناں نوں۔

اعجاز شاہ: اسی کرنے پئے آں ،،، کرنا پینا اے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد: اوکیندے نیں جی او پہنچن۔ بندے لے کے پہنچن۔ اوہناں نوں فوری کہہ دیو میرے ولوں ،، جیڑا بندے لے کے نہیں پہنچیا میں کوئی ٹکٹ نہیں دینا۔ میں ہنے خان دے نال ڈائریکٹ گل کیتی اے۔

متعلقہ تحاریر