توشہ خانہ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ سے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے جاری ہونے والے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اپنے جگہ موجود ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے بدھ کے روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی توشہ خانہ کیس مین وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کو ٹرائل کورٹ جانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی سربراہ کے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست کو نمٹا دیا جو کیس میں ان کی عدم پیشی پر جاری کیا گیا تھا۔

ہائیکورٹ نے عمران خان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ اس نے مزید کہا کہ اگر ٹرائل کورٹ مطمئن ہو جاتی ہے تو وہ وارنٹ گرفتاری کو معطل کر سکتی ہے۔ تاہم ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حلف نامہ جمع ہونے تک نافذ رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے

آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید عہدے سے فارغ ؛ ڈار خٹک کو نیا سربراہ تعینات کردیا

عمران خان کے گھر پر فوجی طاقت سے حملہ کیاگیا، سابق برطانوی سفیر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنا محفوظ کیا ہوا فیصلہ سنایا اور عمران خان کو حلف نامہ جمع کرانے کی ہدایت کی، جس میں انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہوں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ ٹریل کورٹ کو سابق وزیر اعظم عمران خان کے حلف نامے پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنا چاہیے اور مقدمے میں ٹرائل کورٹ کے حکم کو برقرار رکھنا چاہیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے لیے پولیس کے زمان پارک پہنچنے کے بعد پارٹی نے درخواست دائر کی تھی۔

سماعت کے آغاز پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج نے عمران خان کے وکیل خواجہ حارث احمد سے پوچھا کہ کیا انہوں نے درخواست پر پہلے اٹھائے گئے تمام اعتراضات کو دور کر دیا ہے۔

حارث نے کہا کہ عدالت نے پی ٹی آئی کے سربراہ کو 13 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم وہ ایسا کرنے سے قاصر رہے۔

سماعت کے دوران سابق وزیراعظم کے وکیل نے عمران خان کا دستخط شدہ حلف نامہ پیش کیا اور جج سے پرزور اپیل کہ ان کے موکل کے وارنٹ گرفتاری کو معطل کیا جائے۔ آئی ایچ سی کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ’چاہے وہ سول عدالت ہو یا ٹرائل کورٹ، عدالت کا احترام کرنا چاہیے۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ایک سیاسی جماعت کے کارکن پولیس پر حملہ کر رہے ہیں، یہ ریاست پر حملہ ہے۔ جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے عمران کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی عدم پیشی پر پولیس کو ایک بار پھر گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ تحاریر