عمران خان کی گرفتاری میں ناکامی پر انیق ناجی لیگی وزرا پر برس پڑے
لندن میں مقیم ن لیگ کے حامی تجزیہ کار نے حکومت کو میراثی اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کو اینٹوں پر کھڑی کھٹارا ویگن قرار دےدیا، رانا ثنااللہ، خواجہ آصف اور احسن اقبال پر بھی تنقید
لندن میں مقیم پاکستانی صحافی اور تجزیہ کار انیق ناجی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری میں ناکامی پر حکومتی وزرا پر برس پڑے۔
انیق ناجی نے حکومت کو میراثی اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کو اینٹوں پر کھڑی کھٹارا ویگن قرار دےدیا۔
یہ بھی پڑھیے
توشہ خانہ فوجداری کیس: عمران خان کی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست مسترد
جج زیبا چوہدری دھمکی کیس: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری 20 مارچ تک معطل
گزشتہ روز اسلام آباد پولیس کی جانب سے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کیلیے کیے گئے آپریشن کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں کی شدید مزاحمت اور عمران خان کی جانب سے بنائے گئے مضبوط بیانیے نے ن لیگ کے حامی تجزیہ کار انیق ناجی کو غصے میں مبتلا کردیا۔
ہم حکومت نہیں، مراثی ہیں۔ https://t.co/NcReqStkGl
— Aniq Naji (@aniqnaji) March 15, 2023
انیق ناجی نے ٹوئٹر پر گولہ باری میں مصروف لیگی وزرا کو اپنے نشانے پر رکھ لیااورکڑی تنقید کانشانہ بنایا۔وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے زمان پارک میں آپریشن کے دوران سابق صوبائی وزیرصحت یاسمین راشد اور سابق وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کی آڈیولیک اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھاکہ”یہ سیاسی جماعت نہیں دہشت گرد ہیں“۔اس پر انیق ناجی نے جوابی طنز میں لکھاکہ”ہم حکومت نہیں مراسی ہیں“۔
لاہور میں ہوئی شکست کے بعد عالم اسلام کا نمائندہ دنیا کو بتا رہا ہے کہ سارے مسلمان تو امن پسند ہوتے ہیں اس لیے دنیا کو تعصب ختم کرنا چاہئیے۔
ایسی ڈھٹائی کس کو نصیب ہے ؟ https://t.co/txnGF1ASFA— Aniq Naji (@aniqnaji) March 15, 2023
وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے اسلامو فوبیا کیخلاف عالمی دن کی مناسبت سے ٹوئٹ کیا تو انیق ناجی نے انہیں بھی تنقید کانشانہ بناڈالا۔انہوں نے لکھاکہ”لاہور میں ہوئی شکست کے بعد عالم اسلام کا نمائندہ دنیا کو بتا رہا ہے کہ سارے مسلمان تو امن پسند ہوتے ہیں اس لیے دنیا کو تعصب ختم کرنا چاہئیے۔ ایسی ڈھٹائی کس کو نصیب ہے ؟“۔
اور میں بطور وزیر دفاع اپنا فرض پورا کرتے ہوئے قوم کو بتا رہا ہوں ۔ اس سے زیادہ اور کیا ہو سکتا ہے آخر ؟ https://t.co/oB84nAu23M
— Aniq Naji (@aniqnaji) March 15, 2023
وزیردفاع خواجہ آصف نے قانون کے مخصوص اطلاق کے حوالے سے نظام عدل کو تنقید کا نشانہ بنایا تو انیق ناجی نے انہیں بھی کھری کھری سنادی۔
ہم میں اور تانگہ چلانے والوں میں بھی کوئی فرق نہیں رہا۔ وہ بھی بے بس بیٹھے باتیں ہی کرسکتے ہیں اور ہم بھی، ایک فرق ہے البتہ کہ وہ حکومت کا جنازہ اٹھائے نہیں بیٹھے اور منافق بھی نہیں ہوتے۔ https://t.co/XanM4tvUD0
— Aniq Naji (@aniqnaji) March 15, 2023
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے عمران خان اور کچے کے ڈاکوؤں میں موازنہ کیا تو انیق ناجی نے انہیں جواب دیتے ہوئے لکھاکہ ”ہم میں اور تانگہ چلانے والوں میں بھی کوئی فرق نہیں رہا۔ وہ بھی بے بس بیٹھے باتیں ہی کرسکتے ہیں اور ہم بھی، ایک فرق ہے البتہ کہ وہ حکومت کا جنازہ اٹھائے نہیں بیٹھے اور منافق بھی نہیں ہوتے“۔
مریم اورنگزیب ایک ایکسیڈنٹ شدہ، کھٹارا ، پرانی ویگن کا صرف ایک ٹائیر ہے جسے بدل بھی دیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ یہ ویگن ویسے بھی اینٹوں پر کھڑی ہے۔ https://t.co/DtPxALrRV6
— Aniq Naji (@aniqnaji) March 15, 2023
تجزیہ کار نے ایک اور ٹوئٹ میں وزیراطلاعات مریم اونگزیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھاکہ” مریم اورنگزیب ایک ایکسیڈنٹ شدہ، کھٹارا ، پرانی ویگن کا صرف ایک ٹائیر ہے جسے بدل بھی دیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ یہ ویگن ویسے بھی اینٹوں پر کھڑی ہے“۔