پنجاب میں انتخابات کا شیڈول آنے کے بعد لاہور کا ڈی آر او تبدیل

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق لاہور کے ساتھ ساتھ ملتان، شیخوپورہ اور وہاڑی کے ڈی آر اوز کو بھی تبدیل کر دیا ہے۔

پنجاب میں عام انتخابات کا شیڈول آنے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے جمعرات کے روز لاہور کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) کو تبدیل کردیا۔

تفصیلات کے مطاب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈپٹی کمشنر لاہور رفیع حیدر کو لاہور میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات کر دیا گیا، اس سے قبل ڈپٹی سیکرٹری محکمہ آبپاشی محمد وسیم لاہور ڈی آر او کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کو سیاست نہیں کرنی چاہیے وہ اس میدان کا کھلاڑی نہیں، مولانا فضل الرحمان

عمران خان کا 18 مارچ کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے لاہور، ملتان، شیخوپورہ اور وہاڑی کے ڈی آر اوز کو بھی تبدیل کر دیا۔ سرمد تیمور کی جگہ نعیم سندھو کو ڈی آر او شیخوپورہ تعینات کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق آصف رؤف کی جگہ آصف حسین شاہ کو ڈی آر او وہاری تعینات کر دیا گیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ڈی آر اوز کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلےکو دنیا نیوز سے منسلک رپورٹر محمد اشفاق نے اس تبدیلی کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر رپورٹ کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر