زمان پارک آپریشن مکمل ، رانا ثناء اللہ کا پنجاب پولیس کے آپریشن کے بعد دعویٰ

پنجاب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ زمان پارک آپریشن کے دوران عمران خان کی رہائش گاہ سے 16 رائفلز برآمد ہوئی ہیں۔

پنجاب پولیس نے لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں انسداد تجاوزات آپریشن مکمل کرنے کے بعد گھر کا کنٹرول سنبھال لیا ، مزاحمت کرنے پر متعدد کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے زمان پارک کو نو گو ایریا بنا گیا تھا جس کو کلیئر کرایا گیا ہے۔ جبکہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں رہائش گاہ سے 16 رائفلیں ملی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ زمان پارک کو نو گو ایریا بنا ہوا تھا جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی دارالحکومت میں سینئر صحافی کو بیوی اور سالے نے قتل کردیا

نور مقدم کیس؛ ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار، 25 سال قید بھی پھانسی میں تبدیل

رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا کہ زمان پارک میں اسلحہ ، شرپسند لوگ ، کالعدم تنظیموں کے لوگ اکٹھے کیے گئے تھے۔ ان کی مزید تفصیلات آئی جی پنجاب اپنی پریس کانفرنس میں بتائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا یہ بڑی بدقسمتی ہے کہ ایک سیاسی جماعت ایسی ایکٹیویٹی میں ملوث ہے ، یہ بھی بدقسمتی ہے کہ یہ سب لاہور میں ہورہا تھا ، ہم نے صرف نوگرایریا کو کلیئر کرایا ہے اس کے علاوہ کوئی مقصد نہیں تھا۔ شرپسند عناصر کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس نے کارروائی کی ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک فتنہ ہے ، جو ملک میں فساد چاہتا ہوں ، وہ ملک میں افراتفری چاہتا ہے ، جو شخص اپنے مخالفین کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہ ہو ، ان ساری باتوں سے اس کا مائنڈ سیٹ کھل کر سامنے آگیا ہے۔ ایسے بندے کو ووٹ کی طاقت سے مائینس کرنا چاہیے۔ ورنہ یہ شخص اس ملک کو کسی حادثے سے دوچار کردے گا۔

اینکر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا صرف 16 رائفلز کی بات نہ کریں ، ابھی آئی جی پنجاب پریس کانفرنس کریں گے تو ساری تفصیلات سامنے آجائیں گی۔

متعلقہ تحاریر