پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹرز کا واشنگٹن انتظامیہ سے عمران خان کی فوری مدد کا مطالبہ
پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے مشیر برائے بیرون ملک امور عاطف خان نے دعویٰ کیا ہے کہ 500 سے زائد پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹرز امریکی پارلیمنٹ اور حکومت سے عمران خان کی فوری مدد کا مطالبہ کیا ہے
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مشیر برائے بیرون ملک امور عاطف خان نے دعویٰ کیا ہے کہ 500 امریکی ڈاکٹرز نے عمران خان کی حفاظت کے لیے امریکا سے مدد مانگ لی ہے ۔
عاطف خان نے کہا ہے کہ امریکہ میں 500 سے زائد پاکستانی ڈاکٹرز نے امریکی پارلیمنٹ کو ایک خط لکھا ہے کہ جس میں عمران خان کی حفاظت اور ان کے لاحق خطرات کے خدشات کا اظہار کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
امریکا پاکستان میں جلد انتخابات چاہتا ہے، پی ڈی ایم حکومت پر دباؤ بڑھنے لگا
امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی نے اپنے مقامی قانون سازوں کے ساتھ ساتھ سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی اور ہاؤس فارن افیئرز کمیٹی کے چیئرپرسن کو بھی خطوط بھیجیں ہیں ۔
پاک پی اے سی نامی ادارے نے عمران خان کے لیے امریکا سے مدد مانگنے والے خط کے متن سابق وزیر اعظم کی حفاظت کو لاحق خطرات کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
متن میں کہا گیا کہ پاکستانی نژاد امریکی شہری ہونے کے ناطے ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال فوری اقدامات کا تقاضا کرتی ہے تاکہ ملک کو فوجی حکمرانی میں ڈوبنے سے بچایا جا سکے۔
پاکستانی نژاد امریکی شہری ہونے کے ناطے،”ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے آپ کی حمایت کے خواہاں ہیں کہ پاکستانی عوام کی آواز سنی جائے، اور ان کے انسانی حقوق کا تحفظ کیا جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ امریکا پاکستان کی سیاست میں توجہ مرکوز کرکے عمران خان کی فوری مدد کریں ،بین الاقوامی برادری کی حمایت سے، ہم ملک کو تاریکی کے گڑھے میں جانے سے روک سکتے ہیں۔