سابق ایم این اے امجد خان نیازی پر پولیس تشدد کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

ڈاکٹر شیر افگن خان نیازی کے بیٹے امجد نیازی پر پولیس تشدد کی تصویر متعدد سینئر صحافیوں نے اپنے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے پولیس تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ایم این اے امجد خان نیازی کو گذشتہ روز اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا ، جس کے بعد اُن پر مبینہ پولیس تشدد کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے۔

معروف اینکر پرسن اور سینئر صحافی شفاء یوسفزئی نے گذشتہ روز اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر وہ فوٹیج شیئر کی ہیں جس میں اسلام آباد پولیس امجد خان نیازی کو گرفتار کررہی ہے ، وہ اس وقت پارٹی کے چیئرمین عمران خان کی آمد کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے باہر موجود تھے۔

اس کی گرفتاری کے چند گھنٹے بعد، امجد نیازی خان کی وحشیانہ تشدد کے نشانات والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ، میڈیا کی سرکردہ شخصیات کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے بھی اس تصویر کو اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اینکر پرسن منصور علی نے مریم نواز کے منہ سے جنرل باجوہ کیخلاف سچ اگلوا دیا

عمران خان کو سیاست نہیں کرنی چاہیے وہ اس میدان کا کھلاڑی نہیں، مولانا فضل الرحمان

سینئر صحافی اور معروف اینکر پرسن حامد میر ڈاکٹر شیر افگن خان نیازی کے بیٹے امجد خان نیازی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا ہے کہ ” یہ نشان پولیس گردی کے ہیں اور یہ جسم امجد خان نیازی کا ہے جس کے والد ڈاکٹر شیر افگن خان نیازی نے تمام عمر آئین کی بالادستی کے لئے جدوجہد کی۔ امجد خان نیازی دو مرتبہ ایم این اے رہے اسلام آباد پولیس نے یہ ڈنڈے انکے جسم پر نہیں پاکستان کی کمزور جمہورئت پر برسائے ہیں۔”

ایک اور سینئر صحافی اور اینکر پرسن رؤف کلاسرا نے شدید صدمے کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ "امجد خان نیازی کی تصویر ان کے وکیل راحیل خان نیازی نے اس وقت کھینچی تھی جب وہ اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں اپنے موکل سے ملنے گئے تھے۔”

متعلقہ تحاریر