اللہ کا شکر ہے آج کا دن بڑی تباہی کے بغیر گزر گیا، ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں ہے کہ وطن کی خاطر ، امن کی خاطر تمام سیاستدان اتفاق رائے انتخابات کی جانب چلے جائیں۔

پاکستان میں جاری سیاسی کشمکش کے تناظر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تشویش کا اظہار کیا ہے ، سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ "اللہ کا شکر پاکستان میں آج کا دن بڑی تباہی کے بغیر گزر گیا۔”

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عارف علوی کا کہنا تھا "کوئی بھی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا تھا لیکن اللہ تعالیٰ کا شکر ہےکہ پاکستان میں آج کا دن بڑی تباہی کے بغیر گزر گیا۔”

یہ بھی پڑھیے

اینکر پرسن منصور علی نے مریم نواز کے منہ سے جنرل باجوہ کیخلاف سچ اگلوا دیا

عمران خان کو سیاست نہیں کرنی چاہیے وہ اس میدان کا کھلاڑی نہیں، مولانا فضل الرحمان

صدر عارف علوی کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا "وقت کی ضرورت ہے تمام سیاستدان یکجا ہوں، سیاست دان انتخابات کا رخ اختیار کریں، یہ ہمارا وطن ہے اس کی خاطر امن اور سلامتی کو لبیک کہیں۔”

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب پولیس نے لاہور میں عمران خان کی رہائش زمان پارک کے اردگرد لگائی گئیں تمام رکاوٹوں کو ہیوی مشینری سے اکھاڑ دیا تھا ، جبکہ مزاحمت کرنے والے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان کو کارسرکار میں مداخلت کے جرم میں گرفتار بھی کرلیا تھا ، تاہم کوئی بہت بڑا حادثہ رونما نہیں ہوا تھا۔

اسی  طرح اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی تاہم اسلام آباد پولیس نے معاملے کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بھی قسم کے ایکشن سے گریز کیا تاہم کچھ گرفتاریاں ضرور ہوئی تھی لیکن کو بہت بڑا سانحہ نہیں ہوا تھا۔

متعلقہ تحاریر