سپریم کورٹ میں گورنر خیبرپختونخوا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
اسپیکر کےپی اسمبلی مشتاق غنی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود گورنر صوبے میں عام انتخابات کے انعقاد کی تاریخ دینے سے انکاری ہیں۔
خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی نے پیر کے روز گورنر حاجی غلام علی خان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔
اسپیکر کےپی اسمبلی مشتاق غنی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود گورنر صوبے میں عام انتخابات کے انعقاد کی تاریخ دینے سے انکاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
نگراں وزیراطلاعات کے پی کے نے صوبے میں شفاف الیکشن ناممکن قرار دیدیا
ن لیگ میں بھی نظریاتی گروپ تشکیل: خیبر پختونخوا میں ن لیگ دو دھڑوں میں تقسیم
مشتاق غنی کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے صوبے میں انتخابات کے انعقاد سے متعلق عدالتی احکامات نہ ماننے پر گورنر خیبرپختونخوا کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے وکلا نے سپریم کورٹ میں جمع کرانے کے لیے تفصیلی درخواست تیار کر لی ہے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق صوبائی وزیر تعلیم تیمور جھگڑا اور شوکت یوسفزئی پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے ہمراہ درخواست جمع کرانے کے لیے عدالت جائیں گے۔
گورنر کے پی کے خلاف اپنے اگلے اقدام میں پاکستان تحریک انصاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت گورنر کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے کیس دائر کرے گی۔









