چیئرمین پیمرا کی عمران خان کی کوریج پر پابندی سے لاتعلقی نے کئی سوالات اٹھا دیئے 

چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے کہا کہ عمران خان کی ٹی وی کوریج پر پابندی نہیں لگائی اور نہ ہی کوئی نوٹیفکیشن جاری کیا جس پر شیریں مزاری نے سوال پوچھا پھر کون ہے جو پیمرا کا لیٹر ہیڈ استعمال کررہا ہے تاہم اے آر وائے کے صدر عماد یوسف نے کہا کہ سلیم بیگ جھوٹے ہیں

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین  محمد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ٹی وی کوریج  پر کوئی پابندی نہیں لگائی  ہے ۔

چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) محمد سلیم بیگ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ٹی وی کوریج سے متعلق پابندی سے لاعلم نکلے اور اس کا برملا اظہار بھی کیا ۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان پر پیمرا کی پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

چیئرمین پیمرا سلیم بیگ سے ڈان نیوز اور جیو نیوز کے صحافیوں نے عمران خان کی کوریج پر پابندی سے متعلق سوالات کیے تو انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیف پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے ۔

سلیم بیگ نے صحافیوں کے سوالات پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ پیمرانے عمران خان کو کوئی پابندی نہیں لگائی جس پر انہیں بتایا گیا کہ عمران خان پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے ۔

ڈان اور جیو نیوز سے منسلک صحافیوں نے انہیں بتایا کہ عمران خان کی ٹی وی کوریج پر پابندی کا باقاعدہ  پیمرا کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس پر انہوں نے کہا کہ کوئی نوٹیفکیشن نہیں جاری کیا گیا ۔

چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی محمد سلیم بیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تقاریرپر ہم نے کوئی پابندی نہیں لگائی اورنہ ہی اس حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

چیئرمین پیمرا سے پوچھا گیا کہ ‘کیا کوئی اور آپ کے ادارے کا نام استعمال کرکے نوٹیفکیشن جاری کررہا ہے جس پر انہوں  نے سختی سے تردید کی اور کہا کہ ایسا بلکل بھی نہیں ہوسکتا ہے ۔

پی ٹی آئی کی سینئررہنما شیریں مزاری نے کہاکہ چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے واضح کیا عمران خان پر پابندی نہیں لگائی تو سوال یہ ہے کہ پھر پابندی کیلئے پیمرا کا لیٹر ہیڈ کس نے استعمال کیا ہے ؟۔

نجی ٹی وی چینل "اے آر وائے نیوز” کے صدر عماد یوسف نے کہا کہ چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے سفید جھوٹ کہا ہے۔ ہر تقریر سے پہلے پیمرا والے کال کرکے کہتے ہیں یہ نہیں دکھانا ہے ۔

متعلقہ تحاریر