حکمران اتحاد نے عمران خان کے طرزسیاست کو ملک کیلئے نقصان دہ قرار دے دیا

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ملک افراتفری اور انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

بڑی بیٹھک کی بڑی کہانی ، حکمران اتحاد سابق وزیراعظم عمران خان کی منفی سیاست پر ایک پیج پر آگیا ، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بڑی بیٹھک نے عمران خان طرز سیاست انتشار قرار دے دیا ، فوج اور آرمی چیف کے خلاف جاری گھٹیا مہم کا حصہ بننے والوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی اسمبلی میں اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی اہم بیٹھک ہوئی۔ بیٹھک میں آئین اور قانون کے مطابق اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

جوڈیشل کمپلیکس میں میرے قتل کی سازش تیار تھی وقت پر مجھے مطلع کردیا گیا، عمران خان

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سپیچ پر سابق شاہ محمود قریشی نے کئی سوالات کھڑے کردیئے

اجلاس میں شریک شرکاء کا کہنا تھا شرپسندوں کے خلاف قوم متحد اور اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ پولیس پر حملوں اور پرتشدد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

شرکاء کا کہنا تھا عمران خان عدالتوں سے فرار اختیار کرنے کے لیے بہانے بناتے ہیں ، عمران خان طرزعمل ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پی ٹی آئی کی سیاست کا حصہ ہے۔

اجلاس کے دوران اتحادی رہنماؤں نے عدالتوں کے طرز عمل پر بھی سوالات اٹھا دیئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ملک افراتفری اور انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ تحاریر