عمران خان سے ملاقات کے بعد سینئر صحافیوں نے انہیں اگلا وزیر اعظم قرار دے دیا

عمران خان سے ملاقات کے بعد سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت مزید بڑھ گئی، وہ اگلے وزیر اعظم ہیں جبکہ نون لیگ ختم ہوجائے گی، سابق وزیر اعظم پر اعتماد ہیں مگر انہیں آرمی چیف سے مدد کی توقع نہیں جبکہ مجیب الرحمام شامی نے بھی مثبت خیالات ظاہر کیے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سینئر صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ارکان سے ملاقات کی جس میں قومی سیاسی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششوں پر بات چیت کی گئی ۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینئر صحافیوں مجیب الرحمان شامی، سہیل وڑائچ  اور سول سوسائٹی کے اراکین سے ملاقات کی  جس میں حریف سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ہیومن رائٹس واچ کا عمران خان پر دہشتگردی کے مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد  سینئر  صحافی سہیل وڑائچ نے جیو نیوز کے پروگرام شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بہت زیادہ پر اعتماد نظر آرہے ہیں۔

سہیل وڑائچ نے کہاکہ عمران خان عوامی حمایت پر مکمل پر اعتماد ہیں تاہم انہیں صرف الیکشن کا خوف ہے کہ کئی انتخابات دور نہ ہو جائیں ۔وہ خوش ہیں کہ حکومت جانے کے بعد انکی حمایت مزید بڑھ گئی ۔

سہیل وڑائچ کے مطابق عدالتوں سے ریلیف ملنے پر عمران خان بہت مطمئن ہیں تاہم فوج کی طرف سے مطمئن نہیں ۔وہ کہتے ہیں ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ فوج کے سربراہ چیف عاصم منیر  کر رہے ہیں ۔

سنیئر صحافی نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کے پاس کوئی طاقت ہی نہیں ہے ، یہ جو سب کچھ ہو رہا ہے کہ فوج  کا سربراہ کروارہا ہے ۔ عمران خان کو امید بھی نہیں ہے کہ آرمی چیف ان کی مدد کریں گے ۔

سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ عمران خان مقبول ہوچکے ہیں ،اگلا الیکشن ان کا ہوگا ۔زمان پارک کے باہر  رش لگا ہوا ہے جبکہ نون لیگ کے ڈیڑے خالی ہیں۔اقتدار ایک بار پھر پی ٹی آئی کے ہاتھوں آئے گا ۔

سینئر صحافی نے کہا کہ  پی ڈی ایم اتحادی حکومت کو سیاسی حالات معلوم ہیں ،اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ الیکشن کو اکتوبر تک لے جایا جائے۔پی ڈی ایم  حکومت نے عمران خان کو خود مزید مقبول بنادیا ہے ۔

صحافی مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ لاہور میں  زمان پارک کے باہر ملک بھر سے پی ٹی آئی ورکرز جمع ہیں۔ پی ٹی آئی  کارکنان انتہائی  پرجوش ہیں جبکہ صحافیوں اور یوٹیوبرز کی کثیر تعداد بھی موجود ہیں ۔

مجب الرحمان شامی نے صدیق  جان کی گرفتاری کے  کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رائے سے اختلاف ہو سکتا ہے تاہم صدیق جان کی گرفتاری قابل مذمت ہے ۔ صدیق جان کو فوری رہا کیا جانا چاہیے ۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے گرفتار سیکرٹری کے ججز کے متعلق وڈیو بیان کو مجب الرحمان شامی نے اول فول قرار دیا کہ دوران حراست اس طرح کے بیانات کی کوئی حقیقت نہیں ہوتی ہے ۔

متعلقہ تحاریر