مسلم لیگ ن کی درخواست مسترد، پاکستان تحریک انصاف کو انتخابی نشان ’بلا‘ الاٹ

لیگی رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں تحریک انصاف کو انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کی استدعا کی تھی، الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی، جے یو آئی ، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم سمیت 127 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کیلیے انتخابی نشان ’بلا‘الاٹ کردیا۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سمیت 127 سیاسی جماعتوں کو نشان الاٹ کیے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیے

مسلم لیگ نون کی تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے کی درخواست

مسلم لیگ نون کو انتخابی نشان شیر سے تبدیل کرکے بلی رکھنے کا مشورہ

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے محسن شاہ نواز رانجھا  کی پی ٹی آئی کو انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کی دارخوست  مسترد کرتے ہوئے  پاکستان تحریک انصاف کو انتخابی نشان’بلا‘الاٹ کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کو شیر، پاکستان پیلپز پارٹی پارلیمنٹیرین کو تیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کو تلوار کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جماعت اسلامی کو ترازو، جمیعت علمائے اسلام  پاکستان کو کتاب ، اے این پی کو لالٹین اور ایم کیو ایم کو پتنگ کا نشان الاٹ کیا گیا۔

تحریک لبیک پاکستان کو کرین ، جمہوری وطن پارٹی کو پہیہ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو ستارہ، بلوچستان نیشل پارٹی کو کلہاڑا ، نیشل پارٹی کو آری اور شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ کو قلم دوات کا نشان الاٹ کیا گیاہے۔

متعلقہ تحاریر