یوم پاکستان پر صدر مملکت نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی ہے ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دے دی ھے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دے دی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل ، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔ اسی طرح زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغواء اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی سزاؤں میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا عمران خان پر تنقید سے بھرپور خطاب

الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کرتے ہوئے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیئے

مزید برآں سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔ 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ہیں اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ہیں، ان پر سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

اسی طرح 18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ہیں ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔ صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی ہے ۔

متعلقہ تحاریر