مولانا آزاد نے مفتی منیب کی روایت کو زندہ کرتے ہوئے رات سوا دس بجے چاند دکھا دیا

ناقدین کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی نے سال میں ایک مرتبہ کام کرنا ہوتاہے اور ان سے وہ کام بھی ڈھنگ سے نہیں ہوتا۔

چاند دیکھنا پھر سے مسئلہ بن گیا ، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اپنے سابقہ پیش رو کی پیروی کرتے ہوئے رات سوا دس بجے رمضان کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی نے سال میں ایک کام کرنا ہوتا ہے ان سے وہ کام بھی ڈھنگ سے نہیں ہوتا ، جبکہ ٹوئٹر پر مولانا عبدالخبیر آزاد کے استعفے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے رات سوا دس بجے چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم رمضان بروز جمعرات کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان بار کونسل کی حسان نیازی اور دیگر وکلاء کے خلاف فوجداری مقدمات کی مذمت

پاکستان کا قیام یقیناً 20ویں صدی کا ایک عظیم معجزہ ہے، 23 مارچ پر وزیراعظم کا پیغام

مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند دیکھنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ بہاولپور، رحیم یار خان، صوابی، مردان اور قلعہ سیف اللہ سے ماہ صیام کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد چاند نظر آنے کا سرکاری طور پر اعلان کیا جاتا ہے۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کمیٹی چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں اوقاف ہال پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مولانا حافظ عبدالغفور، مفتی فیصل احمد، مولانا یاسین ظفر ، مفتی یوسف کاشمیری ، پیر شاہد اللہ گیلانی ، جید علمائے کرام ، محکمہ موسمیات کے ماہرین ، اور سپارکو کے نمائندوں نے شرکت کی۔

پشاور میں موسم ابرالود ہونے اور بارش ہونے کی وجہ سے کہیں سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے اسلام آباد ، لاہور ، کوئٹہ اور کراچی میں ہونے والے زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے تاہم انہیں بھی اپنے اپنے شہر سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

تاہم چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے مفتی منیب الرحمان کی روایت کو زندہ رات سوا دس بجے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔ جس پر ناقدین کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی نے سال میں ایک کام کرنا ہوتا وہ بھی ان سے ڈھنگ سے نہیں ہوتا ، وہ رات دیر گئے چاند نظر آنے کا اعلان تو کردیتے ہیں مگر انہیں اس بات کا احسان نہیں ہوتا کہ لوگوں کو اس کتنی پریشانی ہوگی۔

دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کے استعفے کو مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔

متعلقہ تحاریر