نون لیگ اتحادیوں کی بھر پور مخالفت کے باجود پی ٹی آئی پر پابندی لگانے پر بضد

مسلم لیگ نون نے پی ٹی آئی کو دہشتگرد جماعت قرار دینے کی ٹھان لی ہے تاہم پیپلز پارٹی ، اے این پی  سمیت حکومتی اتحادیوں نے اس کی بھر پور مخالفت کی ہے جبکہ سینئر صحافی مجیب الرحمان نے بھی مریم نواز کے مطالبے کو ناقابل عمل قرار دیا ہے

حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نون نے تحریک انصاف کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کی ٹھان لی ہے تاہم نواز لیگ کی اتحادی پیپلز پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی، پشتون تحفظ موومنٹ  اور آفتاب احمد شیر پاؤ اور سینئر صحافیوں نے اس عمل کی بھر پور مخالفت کی ہے ۔

مسلم لیگ نون نے اپنی اتحادی جماعتوں کی مخالفت کے باوجود تحریک انصاف کو دہشتگرد تنظیم قرار دیکر کالعدم کروانے پر بضد ہے تاہم پی پی ، این پی، محسن داوڑ ،آفتاب احمد شیر پاؤ اس عمل کی مخالفت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سپریم کورٹ بار اور لاہور ہائیکورٹ بار نے پنجاب میں الیکشن کا التوا مسترد کردیا

پشتون تحفظ موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  کسی سیاسی جماعت کے ہاتھ پاؤں باندھ کر الیکشن نہیں جیتا جا سکتا ہے۔

پروگرام اینکر منیزے جہانگیر کے  ایک سوال پر محسن داوڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ۔

محسن داوڑ نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کے پابندی کی بات  ہوتی تو اس کی مخالفت کرتا کیونکہ  کسی سیاسی جماعت کے ہاتھ پاؤں باندھ کر انتخابات نہیں جیتےجاسکتے ہیں۔

مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صدرمریم نواز مسلسل اپنے بیانات میں تحریک انصاف کو دہشتگرد تنطیم قرار دے رہی ہیں ،وہ مطالبہ کررہی  ہیں کہ پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دے دیا جائے ۔

مریم نواز اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے اپنے پیغامات میں تحریک انصاف کو ایک دہشتگرد تنظیم ثابت کرنا چاہ رہی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جائے ۔

مریم نواز نے ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ زمان پارک میں کالعدم تنظیم کے دہشتگرد موجود ہیں جوکہ  پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کررہے ہیں ، حکومت اور ریاست کو پی ٹی آئی کے ساتھ ایک دہشت گرد جماعت کی طرح ڈیل کرنا چاہیے۔

وفاقی حکومت کی اہم ترین اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  سمیت مرکزی قائدین نے بھی تحریک انصاف پر پابندی کی مخالفت کی ہے ۔

مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صدر مریم نواز سے مکمل اختلاف کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی تحریک انصاف پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعت پرپابندی کامعاملہ بہترعمل نہیں ہے۔

سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں نے تحریک انصاف پر پابندی کے اقدام کو ناقابل عمل قرار دیا ہے ۔ سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا مطالبہ جھنجھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ سیاسی حملے کا جواب سیاسی ہی ہونا چاہیے،کسی سیاسی سجماعت کو میدان بھی باہر نہیں کیا جا سکتا ہے ۔

مریم نواز کے مطالبات پر سینئر صحافی کا کہناتھا کہ اگر آپ کی مخالف سیاسی جماعت نے آپ کے ناک میں دم کر رکھا ہے تو اس کے مقابلے میں آپ کو اپنی حکمت عملی بہتر کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ پابندی لگانے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔

متعلقہ تحاریر