یوم پاکستان کے موقع پر منسٹر آف ایجوکیشن کے جاری ریپ سانگ پر ناقدین کی سخت تنقید

رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ریپ سانگ پر سخت تبصرہ کرتے ہوئے اسے ’جوکرز پروڈکشن‘ قرار دیا۔

حکومت پاکستان منسٹر آف ایجوکیشن نے 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے ریپ سانگ سوشل میڈیا پر ریلیز کیا جسے صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد ڈیلیٹ (ہٹا) دیا گیا ہے۔ ریپ گانا اداکار محسن عباس حیدر نے گایا اور پرفارم کیا ہے جس میں عجیب و غریب انداز میں پاکستان کی تعریف کی گئی ہے۔

ناقدین نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے اس اہم موقع پر معیار اور سنجیدگی کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ہمیں منسٹر آف ایجوکیشن کی جانب سے یوم پاکستان جیسی تقریب کے موقع پر پاکستان کی قومی اقدار کی عکاسی کرنے والے اور مہذب ، پروقار قومی نغمہ پیش کرنے کی توقع تھی.

یہ بھی پڑھیے

آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول معاہدے کیلئے معاشی اصلاحات پر عملدرآمد کا مطالبہ

منسٹر آف ایجوکیشن کی جانب سے جاری ہونے والے ریپ سانگ پر ناقدین نے مختلف تبصرے کیے ہیں۔

اسریٰ نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "حکومت نے نہ صرف آئین توڑا اور یوم پاکستان کے موقع پر ہمیں ہمارے ووٹ کے حق سے محروم کیا، بلکہ انہوں نے ہمیں اگلی صبح مزید کرب سے نوازا ہے۔ یہ زمین پر کیا ہے!؟”

ایف ایم ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "ہم اس عفریت کے آخری نتیجے تک پہنچنا چاہتے ہیں۔ کہ ہم پچھلے سال میں کتنا گرے ہیں۔”

حسن اسلم شاد نے ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "یوم جمہوریہ پر کتنی شرمندگی ہے! اس ویڈیو میں پی ایم ایل این میڈیا سیل لکھا ہوا ہے۔”

ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے رائے صادق کھرل نے لکھا ہے کہ ” مسلم لیگ ن خود کو *یوتھ* کی پارٹی ظاہر کرتی: ۲۳ مارچ کے دن کا بھی مذاق بنا بیٹھی۔”

رہنما تحریک انصاف تیمور خان جھگڑا نے لکھا ہے کہ "وہ مکمل پر بے وقوف ہوچکے ہیں۔”

شعیب تیمور نے لکھا ہے کہ ” وہ "جینیئس” کون ہے جس نے اسے بنایا ہے؟ اس نے مجھے جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔”

معروف صحافی طارق متین نے ریپ سانگ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” واقعی ؟ یہ مریم اورنگزیب صاحبہ کا کارنامہ ہے۔ آپ لوگوں کو یوم پاکستان پہ یہی مذاق کرنا تھا ۔ اتنا ہلکا اتنا نان سیریس کام۔”

معروف لکھاری حسن اسلم شاد نے گانے پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” یوم جمہوریہ پر کیا شرمندگی! اس ویڈیو میں پی ایم ایل این میڈیا سیل لکھا ہوا ہے۔”

رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ریپ سانگ پر سخت تبصرہ کرتے ہوئے اسے ’جوکرز پروڈکشن‘ قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر ناقدین کی جانب سے سخت تنقید کے بعد حکومت پاکستان منسٹر آف ایجوکیشن نے ریپ سانگ کو سوشل میڈیا سے ہٹا دیا ہے۔

متعلقہ تحاریر