صدر مملکت کا وزیراعطم کو خط؛ بروقت انتخابات اور انسانی حقوق کے احترام کی ہدایت

صدر مملکت کے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم  شہباز شریف توہین عدالت سمیت مزید قانونی  پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایت کریں کہ  پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مقررہ وقت پر انتخابات کروائے جائیں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ توہین عدالت سمیت مزید پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے وزیر اعظم، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے متعلقہ حکام کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مقررہ وقت میں  عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کی ہدایت کریں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات مقررہ وقت میں کروانے کی ہدایت دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان نے حکومت نہیں اسٹیبلشمنٹ کو مذاکرات کی پیشکش کی، وزیر دفاع

صدر مملکت کے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم  شہباز شریف توہین عدالت سمیت مزید قانونی  پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایت کریں کہ  پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مقررہ وقت پر انتخابات کروائے جائیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  کے خط میں کہا گیا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ آزادانہ رائے رکھنے والے میڈیا پرسنز کے خلاف دہشت کا بازار گرم کر دیا گیا ہے۔حکومت کے خلاف اختلاف ، تنقید دبانے کیلئے صحافیوں کو بغاوت اور دہشت گردی کے الزامات کا نشانہ بنایا گیا۔

خط کے متن میں کہا گیاہے کہ  ملک  میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی صورتحال اور مستقبل پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔ا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو انسانی حقوق کی پامالی سے باز رہنے کی ہدایت کی جائے۔

صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ماضی قریب میں پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا نے بنیادی اور انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزیوں کے  واقعات کو اجاگر کیا ہے ۔

صدر پاکستان کا اپنے خط میں کہنا ہے کہ 2021 کے ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان 180 ممالک میں سے 145 ویں نمبر پر تھا، اس سال کے اقدامات سے اس انڈیکس میں پاکستان کی درجہ بندی مزید نیچے آئے گی۔

متعلقہ تحاریر