پنجاب کے انتخابات میں تاخیر: پی ٹی آئی کی آئینی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے منظور
تحریک انصاف نے پنجاب میں عام انتخابات 8 اکتوبر کو کرانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب کے عام انتخابات 8 اکتوبر کو کرانے کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے منظور کرلی گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف بطور پارٹی اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے دائر درخواست پر رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے کوئی اعتراض نہیں لگایا ہے اور درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرلیا ہے ، تاہم ابھی رجسٹرار کی جانب سے کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت کا ڈیجیٹل مردم شماری کی آڑ میں کراچی کی آبادی مزید کم دکھانے پلان
کوئٹہ پولیس نے حسان نیازی کو ضمانت ملنے کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کر لیا
ایکسپریس ٹربیون سے منسلک کورٹ رپورٹر حسنات ملک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں تاخیر کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔”
حسنات ملک نے مزید لکھا ہے کہ "پی ٹی آئی کے لیے اچھی خبر ہے کیونکہ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے درخواست پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا۔”
Supreme Court has entertained PTI's petition against ECP decision to delay the elections of Punjab Assembly. Good news for PTI as SC Registrar office didn't raise any objection over the petition. https://t.co/2Cw3tfSwh7 pic.twitter.com/InHhRe1GX5
— Hasnaat Malik (@HasnaatMalik) March 25, 2023
حسنات ملک نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ میں کیس نمبر پی-5 / 2023 ہے ، کیس اسٹیٹس پینڈنگ ہے۔ کیس اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سمیت دیگر 5 افراد نے فائل کیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے دائر آئینی درخواست میں وفاق،پنجاب ، کے پی ،الیکشن کمیشن، وزارت پارلیمانی امور ، وزارت قانون اور کابینہ کو فریق بنایا گیا ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے دائر کی گئی مشترکہ درخواست میں سپریم کورٹ سے الیکشن کمیشن کے فیصلےکو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے آئینی مینڈیٹ اور عدالت کے فیصلہ سے انحراف کیا ہے اس لیے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔