پیمرا نے اسلام آباد میں عمران خان کی لائیو کوریج پر پابندی عائد کر دی، سوشل میڈیا پر بھرپور کوریج ملنے لگی

پیمرا نے متنبہ کیا کہ اگر ان ہدایات پر عمل نہ کیا گیا تو پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 30 (3) کے تحت چینل کا لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) اسلام آباد میں نے کسی بھی جماعت کے جلسے، عوامی اجتماع، جلوس کی لائیو/ریکارڈ کوریج اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی پیشی کے موقع پر تمام ٹی وی چینلز کو لائیو کوریج سے نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عمران خان کی لائیو کوریج پر پابندی لگا کر اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ کررہی ہے کیونک سوشل میڈیا پر تو پابندی نہیں لگائی جاسکتی ، عمران خان کے مداح اور کارکنان سوشل میڈیا پر ان کی پیشی کی کوریج کو دیکھ لیں گے۔

واضح رہے کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے پیر کو دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جب کہ آج عمران خان اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے 

بات سیاست سے آگے چلی گئی ہے اب یا ہم رہیں گے یا عمران خان، رانا ثناء اللہ کی دھمکی

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان پانچ مقدمات میں اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش ہونے والے ہیں جب میڈیا ریگولیٹر کی جانب سے پابندی بھی آج لگا دی گئی ہے۔

پیمرا کے مطابق پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کرنے اور پرتشدد ہجوم کی لائیو فوٹیج اور تصاویر ٹی وی چینل پر نشر کرنے کی اجازت ہوگی۔

پیمرا نے اپنے نوٹی فیکیشن میں کہا ہے کہ "اس طرح کی فوٹیج/تصاویر بغیر کسی ادارتی نگرانی کے ٹی وی چینل پر چلانے پر پابندی ہو گی ، اس سے قبل لاہور میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان حالیہ تصادم کی فوٹیج بغیر کسی تعطل کے دکھائی گئی تھیں ، جس میں ایک پرتشدد ہجوم نے غیرمسلح پولیس اہلکاروں پر پٹرول بموں کا استعمال کیا، کئی پولیس اہلکار آگ سے جھلس کر زخمی بھی ہو گئے تھے۔ ان فوٹیج کی لائیو کوریج سے پولیس میں افراتفری اور جبکہ ناظرین میں خوف و ہراس پھیلا تھا۔

پیمرا نے متنبہ کیا کہ اگر ان ہدایات پر عمل نہ کیا گیا تو پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 30 (3) کے تحت چینل کا لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔

ادھر پیمرا کی جانب سے لائیو کوریج پر پابندی پر پی ٹی آئی نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر سینئر رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ پیمرا جلد ہی تمام ٹی وی چینلز کو حکم دے گا کہ وہ صرف وہی دکھائے جو پی ایم ایل این کی مریم نواز دکھانا چاہتی ہیں۔

پیمرا کی جانب سے پی ٹی آئی کے عوامی اجتماعات اور عمران خان کی عدالتوں میں پیشی کے موقع لائیو کوریج پر پابندی لگانے پر تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ حکومت کا یہ اقدام عمران خان کی مقبولیت میں مزید اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ کیونکہ حکومت سوشل میڈیا پر تو پابندی لگا نہیں سکتی ، اور پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم انتہائی ایکٹو ہے اور انہیں کے ٹوئٹر ہینڈل اور فیس بک سے دیگر پرائیویٹ ویب سائٹس اپنے ٹوئٹر ہینڈل اور فیس بک پر لائیو کوریج فراہم کردیتی ہیں جس سے ہزاروں نہیں لاکھوں لوگوں تک وہ کوریج پہنچ جاتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر