وہ نہیں رہیں گے، عمران خان کا راناثنااللہ کے بیان پر ردعمل
خواہش تو یہی ہے دونوں رہیں لیکن اگر وہ کہہ رہے ہیں تو میں یہی کہوں گا وہ نہیں رہیں گے، ہمارا مذاکرات میں ایک نکاتی ایجنڈا ہے کہ انتخابات کروائے جائیں، سابق وزیر اعظم کی کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو
تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے راناثنااللہ کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ خواہش تو یہی ہے دونوں رہیں لیکن اگر وہ کہہ رہے ہیں تو میں یہی کہوں گا وہ نہیں رہیں گے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ ”ہمارا مذاکرات میں ایک نکاتی ایجنڈا ہے کہ انتخابات کروائے جائیں“۔
یہ بھی پڑھیے
چیئرمین تحریک انصاف کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت اسلام آباد ہائی کورٹ سے منظور
امپورٹڈ حکومت پاکستان کو لندن سے چلارہی ہے، فواد چوہدری
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے یا یہ رہیں گے یا ہم رہیں گے ؟
عمران خان نے کہاکہ ”خواہش تو یہی ہے دونوں رہیں لیکن اگر وہ کہہ رہے ہیں تو میں یہی کہوں گا وہ نہیں رہیں گے“۔انہوں نے کہاکہ اگر آج نامعلوم پیچھے نہ ہوں تو یہ حکومت ختم ہو جائے، باجوہ صاحب اب کیا کہیں گے کہ شہباز شریف چالیس منٹ جھاڑ کھاتے رہے۔
انہوں نے کہاکہ سیاستدانوں کے لیے مزاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے ہوتے ہیں، جو ایمپائر کو ساتھ ملا کر کھیلتے رہے ہوں ان کو لیول پلنگ فیلڈ کا کیا پتہ۔انہوں نے واضح کیا کہ ہمارا مذاکرات میں ایک نکاتی ایجنڈا ہے کہ انتخابات کروائے جائیں۔









