مریم نواز 84 کروڑ 25 کے اثاثوں کی مالک، الیکشن کمیشن دستاویزات
الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئیں تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی سینئر نائب صدر 2 کروڑ 99 لاکھ سے زائد کی مقروض ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں ، مریم نواز 84 کروڑ 25 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالکن ہیں۔
الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی نے ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں۔
الیکشن کمیشن جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق مریم نواز 84 کروڑ 25 لاکھ سے زائد کے اثاثوں کی مالک ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون نے شوہر کو معا ف کردیا
5 لاکھ کے ضمانتی مچلکے کے عویض رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
مریم نواز 2 کروڑ 99 لاکھ روپے سے زائد کی مقروض ہیں جو انہوں نے اپنے بھائی حسن نواز سے لے رکھا ہے۔
دستاویزات کے مطابق مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر بھی 6 کروڑ روپے کے مقروض ہیں۔
الیکشن کمیشن کی دستاویزات کے مطابق مریم نواز رائےونڈ کے علاقے میں 1400 کینال اراضی کی مالک ہیں۔
الیکشن کمیشن کو جمع کرائی گئی دستاویزات میں یہ بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں ہے۔ مریم نواز نے تین سالوں میں ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کی زرعی آمدن ظاہر کی ہے۔ زرعی آمدن پر 12 لاکھ روپے سے زائد کا ٹیکس ادا کیا۔
دستاویزات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے حدیبیہ پیپرز ملز میں 54 لاکھ روپے کے شیئر خرید رکھے ہیں۔









