سیکیورٹی اہلکاروں کا عمران خان اور پی ٹی آئی سے اظہار عقیدت

سوشل میڈیا پر لاہور پولیس کے اہلکار کی جانب سے عمران خان کے پوسٹر کے سیلوٹ مارنے کی وڈیو وائرل ہورہی ہے جبکہ اسلام آباد میں ایف سی اہلکار بھی فواد چوہدری اور شیخ رشید کے ساتھ تصاویر بنانے میں مصروف رہے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سپریم کورٹ پہنچے تو انہوں نے سیکیورٹی پر تیعنات ایف سی کے جوانوں سے مصافحہ کیا جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے باہر ایف سی کے جوانوں سے ملاقات کی اور ان سے مصافحہ بھی کیا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ جوان ہمارے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

نابالغ بچوں کی گرفتاریاں؛ عمران خان کی شدید مذمت، اعلیٰ عدالتوں سے نوٹس کا مطالبہ

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک وڈیو شیئر کی جس میں وہ سپریم کورٹ کے باہر ایف سی کے جوانوں سے ملاقات کررہے ہیں۔

 وڈیو کے کیپشن میں شیخ رشید نے لکھا کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سپریم کورٹ پہنچے تو ایف سی کے جوانوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ ایک سوال پر شیخ رشید نے ایف سی کے جوانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے جوان اور پٹھان ہمارے ساتھ ہیں۔

دوسری جانب بول نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ایک وڈیو شیئرکی جس میں سیکیورٹی اہلکار ان کے ساتھ سیلفیاں بنا رہے ہیں۔

صدیق جان نے اپنی وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ جن کو تحریکِ انصاف کی قیادت کا راستہ روکنے اور گرفتار کرنے کے لیے لگایا گیا تھا، وہ سیلفیاں لے رہے ہیں۔

بول نیوز کے بیورو چیف نے کہا کہ ان کے تاثرات سن لیں جنہیں پی ٹی آئی کی قیادت کا راستہ روکنے پر لھایا گیا ہے ۔ وہ فواد چوہدری کو روک کر ان کے ساتھ سیلفیاں لے رہے ہیں۔

اس سے قبل تحریک انصاف کے لاہور جلسے کے دوران ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک پولیس اہلکار سڑک کنارے لگے عمران خان کے ایک پوسٹر کو سیلوٹ کرتا نظر آرہا تھا۔

متعلقہ تحاریر