پی ٹی آئی کا ڈوزئیر؛ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر عالمی سطح پر کیسز کرنے کا اعلان
تحریک انصاف نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ڈوزئیر تیارکرلیا ہے، ڈاکٹر شیریں مزاری اور فواد چوہدری نے ملک میں پارٹی کے خلاف کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں کے خلاف عالمی سطح پر کیسز کرنے کا اعلان کیا ہے
پاکستان تحریک انصاف نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ڈوزئیر تیارکرلیا ہے۔ پی ٹی ائی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری اور فواد چوہدری نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کا اعلان کردیا۔
تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر شیریں مزاری اور فواد چوہدری نے ملک میں پارٹی کے خلاف کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں کے خلاف عالمی سطح پر کیسز کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
میرے قتل کی سازش میں رانا ثناء اللہ کا کلیدی کردار ہے، عمران خان
سابق وفاقی وزراء نے مشترکہ پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ڈوزئیر تیارکرلیاہے۔
ڈاکٹر شیریں مزاری پی ٹی آئی کے خلاف اس موجودہ حکومت کے فاشسٹ اور غیر انسانی رویے کو بے نقاب کر رہی ہیں۔#PakistanUnderFascism @ShireenMazari1 pic.twitter.com/oYWxtwPesK
— PTI (@PTIofficial) March 28, 2023
پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے بتایا کہ تحریک انصاف کے ڈوزئیرمیں آڈیو، ویڈیو لیکس، میڈیا پر پابندیاں اورکارکنوں کی گرفتاریاں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے 10 اپریل سے 21 ،مارچ تک حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کو ہم نے ڈاکومنٹ کیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے کارکنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جبکہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ بھی ہوا۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا کہ کیا پاکستانیوں کے حقوق نہیں ہیں؟کل 10 سالہ بچے کو اٹھا کر جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا؟۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق سابق وزیر اعطم عمران خان پر 143 مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ ایک ہی دن میں 15 ایف آئی آرز کاٹی گئی ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آئی جی اسلام آباد اور پنجاب کیخلاف رپورٹ عالمی اداروں کو بھیج رہے ہیں،ان کے انٹرنیشنل ویزے منسوخ کرائے جائیں گے۔
تحریک انصاف کے رہنمائوںنے کہا کہ پاکستان پہلے ہی بینک کرپٹ ہونے جا رہا ہےاور حکومت اپنے اقدامات کے ذریعے ملک کو دوبارہ فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کروائے گی۔