صدر عارف علوی نے انتخابات ملتوی اور مارشل لاء کے خدشات کا اظہار کردیا
سینئر صحافی حامد میر کو ایک انٹرویو میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ 6 ماہ قبل عمران خان کو بتادیا تھا اکتوبر میں الیکشن ناممکن ہوتے نظر آرہے ہیں، ملکی سیاسی صورتحال سے میں غیر جمہوری طاقتیں فائدہ اٹھائیں گی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں اکتوبر2023 کے عام انتخابات ملتوی ہونے کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ رحم کرے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک تازہ ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ ملک میں اکتوبر 2023 میں عام انتخابات کا انعقاد نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے
انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوجائے تو شیڈول آگے پیچھے کرنے کا اختیار ہے، وکیل الیکشن کمیشن
جیو نیوز کے پروگرام کیپیتل ٹاک میں سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر کے ایک سوال کے جواب میں صدر مملکت عارف علوی نے اکتوبر میں عام انتخابات ملتوی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا۔
اللّٰہ رحم کرے میں دعا کرتا ہوں کے ججز آپس میں اشتراک پیدا کریں انکی نااتفاقی سے عوام بھی آپس میں لڑتے ہیں مجھے لگتا ہے کہ اکتوبر 2023 میں بھی الیکشن نہیں ہونگے آئین خطرے میں ہے
Watch exclusive interview of @PresOfPakistan @ArifAlvi on @geonews_urdu at 8 pic.twitter.com/BcW19Ptl15— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) March 29, 2023
سینئر صحافی حامد میر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے صدر مملکت کے انٹرویو کا ایک کلپ شیئر کیا جس عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں آئین خطرے میں ہے ۔
صدر عارف علوی نے اپنے انٹرویو کہا کہ ملکی آئین خطرے میں ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کو 5 ماہ قبل بتایا تھا کہ اکتوبر کے الیکشن خطرے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے قبل میں نے پارٹی چیئرمین عمران خان کو آگاہ کیا تھا کہ مجھے لگتا ہے اکتوبر میں عام انتخابات نہیں ہونگے۔
صدر مملکت سپریم کورٹ کے ججز کے تنازعات سے متعلق کہا کہ دعا کرتا ہوں کے ججز آپس میں اشتراک پیدا کریں، یہ انتہائی ضروری بات ہے۔
عارف علوی نے کہا کہ ججز کی آپس میں نااتفاقیاں سامنے آتی ہیں تواس سے ان کے فیصلوں پر انگلیاں اٹھتی ہیں اور عوام بھی آپس میں لڑتی ہے۔
صدر پاکستان نے مارشل لاء کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں خطرات منڈالا رہے ہیں، جب جمہوری قوتیں اپس میں لڑیں تو اس سے غیر جمہوری طاقتیں فائدہ اٹھاتی ہیں۔