راحیل شریف نے ڈان لیکس کا معاملہ اپنی توسیع کیلئے اچھالا، جنرل باجوہ کا دعویٰ

سابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے ڈان لیکس کے معاملے کو بے نقاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعے میں کوئی سچائی نہیں تھی، راحیل شریف نے صرف اپنی توسیع کے لیے معاملہ اچھالا تھا مگر نواز شریف نے توسیع نہیں دی

سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے نواز شریف کے دور حکومت میں پیدا ہونے والے تنازعے ڈان لیکس کی حیقیت سے پردہ اٹھادیا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی سچائی نہیں تھی۔

سینئر صحافی شاہد متیلا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کا معاملہ آرمی چیف راحیل شریف نے اپنی توسیع کے لیے اچھالا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم کا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس واپس لینے کا اعلان

صحافی شاہد متیلا نے سابق آرمی چیف کا انٹرویو کا دوسرا حصہ گزشتہ روز ایک ویب سائٹ پر شائع کیا جس میں جنرل باجوہ نے اعتراف کیا ڈان لیکس میں کوئی سچائی نہیں تھی۔

صحافی نے اپنے مضمون میں دعویٰ کیا کہ جنرل باجوہ نے ’ڈان لیکس‘ تنازعے کو مسترد کیا جبکہ اسے اس وقت اہم ترین ملکی سلامتی کا معاملہ قرار دیا جا رہا تھا ۔

سابق آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ نے شاہد متیلا کو انٹروہو میں کہا کہ 2016 میں ڈان میں شائع ہونے والی ہنگامہ خیز خبر میں کوئی سچائی نہیں تھی، جنرل راحیل شریف نے صرف اپنی توسیع کے لیے اس معاملے کو ہوا دی تاہم نواز شریف نے توسیع نہیں دی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے انٹرویو میں کہاکہ نواز شریف نے مجھے بتایا تھا کہ جنرل راحیل شریف سابق ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر کے ہمراہ تین سال کی توسیع پر زور دے رہے تھے۔

یاد رہے کہ انگریزی اخبار ڈان نیوز میں شائع ایک خبر جسے بعد میں ڈان لیکس کا نام دیا گیا تھا میں سویلین اور فوجی قیادت کے درمیان اجلاس کے حوالے سے بتایا گیا تھا۔

ڈان نیوز کی خبر میں کہا گیا تھا کہ اجلاس میں حکومت نے فوجی قیادت سے کہا تھا کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں یا ملک کو عالمی سطح پر تنہائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیے

قمر جاوید باجوہ نے صحافی شاہد میتلا کے انٹرویو کی تردید کردی

واضح رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کا صحافی شاہد متیلا کو انٹرویو کا پہلا حصہ شائع  کے بعد قمر جاوید باجوہ نے نے شاہد متیلا کو انٹرویو دینے کی تردید کر دی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اورجماعت اسلامی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے ڈان لیکس کے خلاف پارلیمنٹ میں قرارداد جمع کروائیں اور احتجاج بھی کیا گیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر