پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل میڈیا ٹیم کے گمشدہ سربراہ اظہرمشوانی کی گھر واپسی
عمران خان کے فوکل پرسن اظہر مشوانی گھر واپس لوٹ آئے، انہوں نے اپنی واپسی کی اطلاع دیتے ہوئے اپنے لیے آواز بلند کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیاجبکہ فواد چوہدری نے بھی ان کی واپسی پر اللہ کا شکر ادا کیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشوانی گھر واپس آگئے ہیں۔ انہوں نے ازخود اپنی واپسی کی اطلاع دی ۔
پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا تیم کے ہیڈ اظہر مشوانی گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں اپنی بخیر و عافیت گھر واپس پہنچنے کی اطلاع دی۔
یہ بھی پڑھیے
اظہرمشوانی کی گمشدگی کا 8واں روز؛ لاہور ہائیکورٹ کا بازیابی کا حکم، پی ٹی آئی کا احتجاج کا اعلان
اظہر مشوانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ آٹھ روز کے دوران آپ سب کی دعاؤں، کاوشوں اور حمایت نے عمر بھر کے لیے مجھے مقروض کردیا ہے ۔
الحمدللہ میں ابھی بخیر و عافیت گھر واپس پہنچ چکا ہوں
ان 8 دنوں میں آپ کی دعاؤں، کاوشوں اور سپورٹ نے تاعمر کے لیے ہمیں مقروض کر دیا ہے – جزاک اللہ 🙏🏼
دعا ہے کہ ہمارے دیگر اسیر کارکنان بھی جلد اپنی فیملیز کے ساتھ افطاری کریں۔
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) March 31, 2023
انہوں نے اپنے حامیوں کو جزائے خیر کی دعا سے نوازتے ہوئے کہا کہ ہمارے دیگر اسیر کارکنان بھی جلد اپنے خاندان کے ہمراہ افطاری کریں۔
اظہر مشوانی کی واپسی کے توئٹ پیغام کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے الل کا شکر بھی ادا کیا۔
اللہ کا شکر۔۔ https://t.co/BURBMYS60W
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 31, 2023
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے ڈیجیٹل میڈیا کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کو 23 مارچ کو ان کے گھر کے پاس سے نامعلوم افراد اٹھاکر لے گئے تھے۔
اظہر مشوانی کی جبری گمشدگی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر پارٹی عہدیداروں نے اسے خفیہ ایجنسی کی کارروائی قرار دیا تھا اور ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔
لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز پنجاب پولیس کو حکم دیا تھا کہ فوری طور پر اظہر مشوانی کو بازیاب کرواکر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
اظہر مشوانی کے بھائی مظہر الحسن نے لاہور ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے استدعا کی تھی کہ سیکیورٹی اداروں نے ہمارے بھائی کو اغوا کیا ہے ۔
لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ پولیس کو حکم دیا جائے کہ اظہرمشوانی کو بازیاب کروایا جائے جس پر عدالت نے فوری بازیابی کا حکم دیا تھا۔