ن لیگ 1997 کی طرح چیف جسٹس کو دھمکا رہی ہے، عمران خان
ضرورت پڑنےپرپوری قوم آئین،جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کےدفاع کیلئےسڑکوں پر نکلنےکیلئےتیار رہے، وکلا 2007 کی تحریک کی طرح کردار ادا کریں، سربراہ تحریک انصاف
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کیخلاف حکومتی پروپیگنڈے کو 1997 میں ن لیگ کے سپریم کورٹ پر حملے سے تشبیہ دیدی۔
عمران خان نےکہا ہےکہ ن لیگ 1997 کی طرح چیف جسٹس کو دھمکا رہی ہے۔ ضرورت پڑنےپرپوری قوم آئین،جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کےدفاع کیلئےسڑکوں پر نکلنےکیلئےتیاررہے۔
یہ بھی پڑھیے
پنجاب، خیبرپختونخوا الیکشن التوا کیس میں فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد
جسٹس مندوخیل کا انکار: پنجاب،کے پی کے الیکشن التوا کیس سننے والا بینچ پھر ٹوٹ گیا
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ”ن لیگ نےجیسے1997میں نوازشریف کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت کرنےوالےچیف جسٹس سجادعلی شاہ پرحملےکیلئےسپریم کورٹ پر دھاوا بولا ویسےہی ایک مرتبہ پھر یہ سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کودھمکا رہی ہےکیونکہ وہ انتخابات سےخوفزدہ ہے۔
کےدفاع کیلئےسڑکوں پر نکلنےکیلئےتیاررہے۔ہم ان تمام سیاسی جماعتوں سےبات کرینگےجو اس سازش کیخلاف کھڑی ہونےکو تیار ہیں۔میری اپنی وکلاءبرادری سے خصوصی اپیل ہےکہ آئینِ پاکستان+قانون کی حکمرانی کےتحفظ کیلئےاسی طرح آگےبڑھ کر کردار اداکریں جیسا انہوں نے2007کی وکلاءتحریک کےدوران کیا
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 31, 2023
عمران خان نے کہا کہ”میں چاہتاہوں کہ ضرورت پڑنےپرپوری قوم آئین،جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کےدفاع کیلئےسڑکوں پر نکلنےکیلئےتیاررہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ان تمام سیاسی جماعتوں سےبات کرینگےجو اس سازش کیخلاف کھڑی ہونےکو تیار ہیں“۔
سربراہ تحریک انصاف نے کہاکہ”میری اپنی وکلاءبرادری سے خصوصی اپیل ہےکہ آئینِ پاکستان اورقانون کی حکمرانی کےتحفظ کیلئےاسی طرح آگےبڑھ کر کردار اداکریں جیسا انہوں نے2007کی وکلاتحریک کےدوران کیا“۔