عام انتخابات کا التواء ؛ عمران خان کا وفاقی و صوبائی حکومتوں کو سخت ترین پیغام
عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات میں نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کو مجرم قرار دیا، سابق وزیراعظم نے کہا کہ عارف علوی اسٹیبلشمنٹ اور ہمارے بیچ کوئی کردار ادا نہیں کررہے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میری غیر موجودگی میں بلاجواز میرے گھر پر حملہ کیا گیا تاہم اس حوالے سے جلد مقدمہ درج کروایا جائے گا۔
چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹٰ آئی) عمران خان نے صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں اپنی ریائش گاہ زمان پارک میں سرچ آپریشن کو حملہ قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے مختلف سیاسی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطے ، آئین کی بالادستی پر گفتگو
سابق وزیراعظم نے زمان ہارک میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ میری غیر موجودگی میں میرے گھر پر حملہ کیا گیا جبکہ اس کا کوئی جواز بھی موجود نہیں تھا۔
انہوں نے نگراں حکومت کو غیر جانبدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری رہائش گاہ زمان پارک پر کیے گئے حملے سے متلعق کیس تیار کرلیا ہے۔ جلد ہی اسے فائل کردیا جائے گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کو نیوٹرل کا کرداراداکرنا چاہیےتھا تاہم انہوں نے وہ کردار ادا نہیں کیا۔ محسن نقوی آئی جی پنجاب، سی سی پی آولاہورجرائم پیشہ افراد ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی ہمارے اور اسٹیبلشمنٹ درمیان کسی بھی قسم کا کردارادا نہیں کررہے تاہم شاہ محمودقریشی اور پرویزالہیٰ کو دیگر جماعتوں سے رابطےبحال کرنے کا ٹاسک دیا ہواہے۔
الیکشن ملتوی ہونے پر انہوں نے سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 90 روز میں الیکشن نہ کروائے گئے تو ہم احتجاج کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے
ن لیگ کا سپریم کورٹ بینچ پر اعتراض، اسد عمر نے ماضی قریب یاد دلا دیا
سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میڈیا پر ہمارا بلیک آوٹ کیا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا کو بھی کنٹرول کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
پی ٹی ائی چیئرمین کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت یہ توڑی گئی پنجاب اورکے پی کے اسمبلیاں بحال کریں گے، سپریم کورٹ نے پہلے سوموٹو کے ذریعے اسمبلیاں بحال کیں تو سوموٹو ٹھیک تھا؟۔
انہوں نے کہا کہ اب سپریم کورٹ سوموٹو کے ذریعے الیکشن چاہ رہا ہےتو اب یہ لوگ سوموٹو کے پیچھے پڑگئے۔ اگر90 روز میں الیکشن نہ ہوئے تو ملک میں آئین نام کی کوئی چیزباقی نہیں رہے گی۔