ٹائم میگزین نے عمران خان کو مقبول ترین پاکستانی سیاستدان قرار دیدیا
امریکی جریدے نے تازہ شمارے کے سرورق پر عمران خان کی تصویر شائع کردی، قائم مقام ہائی کمشنر کی سربراہی اعلیٰ سطح کے برطانوی وفد کی عمران خان سے ملاقات، پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کی اہمیت پر زور

امریکا کے سب سے موثر جریدے ٹائم میگزین نے اپنے سرورق پر سربراہ تحریک انصاف عمران خان کی تصویر شائع کرتے ہوئے انہیں پاکستان کا سب سے مقبول سیاستدان قرار دیدیا۔
دوسری جانب قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر اینڈریو ڈینگلش نے گزشتہ روز زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر زوویئر اور سیاسی مشیر طلال رضابھی ان کے ہمراہ تھے۔
یہ بھی پڑھیے
عوام فیصلہ کرے کہ ہم نے انصاف کے ساتھ کھڑا ہونا یا فسطائیت کے ساتھ، عمران خان
نواز شریف عدالتی مفرور اور سزایافتہ ہے، بیرسٹر اعتزاز احسن
امریکی جریدے ٹائم میگزین نے اپنے سرورق پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تصویر شائع کرتے ہوئے انہیں مقبول ترین پاکستانی سیاستدان قرار دےدیا۔
Imran Khan has been ousted from government and faced an assassination attempt, but remains the most popular politician in Pakistan.
In an exclusive interview, the former Prime Minister shares how he hopes to return to power https://t.co/drxMdSIQbO pic.twitter.com/PQ0Qh3DdIg
— TIME (@TIME) April 4, 2023
ٹائم میگزین نے اپنی تازہ اشاعت میں چارلی کیمپ بیل کی جانب سے لیا گیا عمران خان کا انٹرویو بھی شائع کیا ہے۔میگزین کا کہنا ہے کہ
عمران خان کو حکومت سے بے دخل کیا گیا ہے اور انہیں قاتلانہ حملے کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہ پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول سیاستدان ہیں۔سابق وزیراعظم نے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ وہ کس طرح اقتدار میں واپسی کی امید رکھتے ہیں۔
دریں اثناقائم مقام برطانوی ہائی کمشنر اینڈریو ڈینگلش نے گزشتہ روز زمان پارک میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی ملاقات کی ۔ اس موقع پر قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر زو ویئر اور سیاسی مشیر طلال رضا بھی ان کے ہمراہ تھے۔
قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر اینڈریو ڈینگلش کی زمان پارک آمد
قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر زو ویئر اور سیاسی مشیر طلال رضا بھی ہمراہ
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی ملاقات
دوطرفہ امور اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال
پاکستان میں جمہوریت کے فروغ و… pic.twitter.com/aI5uzoicZo
— PTI (@PTIofficial) April 3, 2023
تحریک انصاف کے ٹوئٹر ہینڈل کے مطابق ملاقات دوطرفہ امور اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان میں جمہوریت کے فروغ و استحکام، دستور کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر تحریک انصاف کے ویژن پر بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بین الاقوامی سطح پر اس کیخلاف پائی جانے والی تشویش کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر عمران خان نے کہاکہ آئین و قانون کی بالادستی تحریک انصاف کے سیاسی ایجنڈے کے کلیدی نکات ہیں، جمہوریت کی بنیاد انسانی حقوق کے فروغ و تحفظ پر استوار ہے۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف عوامی رائے کی بنیاد پر سیاسی عمل کو آگے بڑھانے اور بحرانوں کا حل نکالنے پر یقین رکھتی ہے، دستورِ مملکت انتخاب کے آزادانہ و شفاف انعقاد کی مدت طے کرتا ہے۔
انہوں نے برسراقتدار گروہ عوام کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کیلئے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں میں مصروف ہے، اظہار خیال سے لیکر جان و شخصی وقار کے حق تک کو بےدردی سے پامال کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ سیاسی آزادیوں اور حقوق پر پیہم حملوں سے پوری دستوری سکیم کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، چاہتے ہیں کہ عالمی برادری جمہوری اقدار کے تحفظ کیلئے اپنی آواز بلند کرے۔برطانوی ہائی کمیشن کے اعلیٰ سطح کے وفد نے پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔









