عالمی شہرت یافتہ ماہر تعلیم ڈاکٹر عادل نجم ڈبلیو ڈبلیو ایف انٹرنیشنل کے نئے صدر نامزد
عادل نجم یکم جولائی سے سبکدوش ہونے والے عبوری صدر نیویل اسڈیل سے عہدہ سنبھالیں گے، ورلڈ وائلڈ فیڈریشن

ورلڈ وائلڈ فیڈریشن(ڈبلیو ڈبلیو ایف) نے عالمی شہرت یافتہ ماہر تعلیم ڈاکٹر عادل نجم کواپنا نیا صدر نامزد کر دیا ۔
عادل نجم امریکی یونیورسٹی سمیت اقوام متحدہ میں وسیع خدمات کا تجربہ رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
20 کروڑ مالیت کی نایاب چیتا چھپکلیوں کی بیرون ملک ا سمگلنگ ناکام
آزاد کشمیر میں جنگلی حیات پر حیات تنگ،ایک ماہ میں دوسرا تیندوا قتل
ڈاکٹرعادل نجم بوسٹن یونیورسٹی کے فریڈرک ایس پردی اسکول آف گلوبل اسٹڈیز کے ڈین ہیں، 2009 میں انہیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے کمیٹی برائے ترقیاتی پالیسی میں شامل کیاگیا۔
اس کے علاوہ 2010 میں انہیں صدر پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزاز ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ڈاکٹرعادل نجم صدر ڈبلیو ڈبلیو ایف انٹرنیشنل کا عہدہ یکم جولائی 2023 کو سنبھالیں گے۔
We are delighted to announce the appointment of the globally renowned academic and policy expert Dr Adil Najam as the next President of @WWF International. Adil will assume the post from the outgoing interim President, Neville Isdell, beginning 1 July. pic.twitter.com/YYlshnwmu1
— WWF (@WWF) April 3, 2023
ڈبلیو ڈبلیوایف نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر جاری بیان میں کہا ہےکہ ہمیں عالمی سطح پر معروف ماہر تعلیم اور پالیسی ساز ڈاکٹر عادل نجم کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے ۔ عادل یکم جولائی سے سبکدوش ہونے والے عبوری صدر نیویل اسڈیل سے عہدہ سنبھالیں گے۔









