پاکستانی معیشت کی بحالی کیلئے سعودیہ کا 2 ارب ڈالر دینے کا اشارہ

چین کے بعد سعودی عرب بھی پاکستان کی مدد کے لیے آگے آگیا ہے، وزارت خزانہ کے  ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاض نے 2 ارب ڈالر کے فنڈز دینے کا اشارہ دے دیا ہے

پاکستانی کی دن بدن دیوالیہ ہوتی معیشت کو سہارا دینے کے لیے چین کے بعد سعودی عرب بھی آگے آگیا ہے۔  وزارت خزانہ کے مطابق ریاض نے 2 ارب ڈالر کی فنڈنگ فراہم کرنے کا اشارہ دیاہے۔

 وزارت خزانہ کے مطابق چین کے بعد سعودی عرب نے بھی پاکستانی کی معاشی مشکلات میں کمی کے لیے 2 ارب ڈالر کی فنڈز فراہم کرنے کا اشارہ دے دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے 

پاکستان میں رواں مالی سال کے اختتام پر 40 لاکھ لوگ خط غربت سے نیچے چلے جائیں گے، ورلڈ بینک

دوست ملکوں سے 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ میں اہم پیش رفت  ہوئی ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے 2 ارب کی فنڈنگ کا گرین سگنل دے دیا ہے،

ذرائع کا کہنا تھا کہ  وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر اسحاق ڈار 10 اپریل کو امریکا جانے سے پہلے متحدہ عرب امارت کی اعلیٰ قیادت سے بھی رابطہ کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کو سالانہ 900 ارب روپے  کی سبسڈی پر تاحال اعتراض ہے جبکہ شرح سود میں مہنگائی کے حساب سے مزید اضافہ کے مطالبے پر بضد ہے۔

ذرائع کے مطابق  آئی ایم ایف پٹرولیم لیوی کی مد میں 850 ارب روپے جمع کرنے کے مطالبے پر قائم ہے جبکہ  پٹرول اور ڈیزل  کی امپورٹ کم کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ  آئی ایم ایف نے پٹرولیم  لیوی اور ٹیکسز کا شارٹ فال پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر