ڈیجیٹل مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کردی گئی
وفاقی ادارہ شماریات نے مردم شماری میں 10 اپریل تک توسیع کردی ہے جبکہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
پورے ملک میں آج ڈیجیٹل مردم شماری کا آخری دن تھا لیکن وفاقی حکومت نے مختلف رپورٹس کی روشنی میں تاریخ میں توسیع دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مردم شماری میں 10 اپریل تک توسیع کردی ہے جبکہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کی مدت آج رات 12 بجے تک تھی اور اس کا آغاز یکم مارچ سے ملک بھر میں ایک ساتھ ہوا تھا۔
ترجمان ادارہ شماریات محمد سرور گوندل کا کہنا ہے کہ کراچی میں اب تک 90 فیصد مردم شماری ہوئی ہے ، پورے پاکستان میں مردم شماری کا کام 92 فیصد مکمل کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
ممنوعہ فنڈنگ کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو کلین چٹ دے دی
خاتون جج کو دھمکی دینے کا کیس: عمران خان کے وارنٹ تبدیل کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری
پنجاب اور کے پی میں مردم شماری کا 95 فیصد کام مکمل ہوا جبکہ صوبہ سندھ میں مردم شماری کا 92 فیصد ، اسی طرح سے بلوچستان میں 67 اور اسلام آباد میں 72 فیصد کام مکمل کرلیا گیاہے۔
محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے تعاون سے مردم شماری کا کام پورے ملک میں جاری ہے ، ہر فرد کے اندراج کو یقینی بنانے کیلئے تاریخ میں توسیع کی گئی ۔