مریم نواز کی فروٹ چاٹ؛ عمران خان کی نقل اور غریبوں کا مذاق
مریم نواز نے ٹوئٹر پر فروٹ چاٹ بنانے کی وڈیو شیئر کی تو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی کاپی کی ناکام کوشش ہے جبکہ مہنگائی سے تنگ صارفین نے کہا کہ آپ انار کھائیں ہمیں تو کھبجور بھی دستیاب نہیں

پاکستان مسلم لیگ نون (پی ایل ایم این) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم صرف سیاست نہیں کرتے بلکہ افطار بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے افطار کی تیاری کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پی ایل ایم این کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے افطار کی تیاریاں کرتے وقت کی ایک وڈیو پوسٹ کی جس میں افطاری کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ لیگی نائب صدر نے وڈیو کے ساتھ ایک کیپشن لکھا کہ افطار کی تیاریاں کی جارہی ہیں، اور فروٹ چاٹ کے بغیر افطار کیا؟۔
یہ بھی پڑھیے
وزیر مملکت مصدق ملک نے ملکی مسائل کی ذمہ داری سپریم کورٹ پر ڈال دی
وڈیو میں مریم نواز فروٹ چاٹ بناتی نظر آرہی ہے، لیگی نائب صدر نے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم صرف سیاست نہیں کرتے ہیں۔
Iftar preps and what iftar without fruit chat! Sirf siyasat nahi kerte 😋 pic.twitter.com/cxTdHt0m7o
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 5, 2023
سوشل میڈیا صارفین نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی کاپی کی ناکام کوشش قرار دیا ہے۔
ایک ٹوئٹر صارف صائمہ رحمان نے کہا کہ ” ہاں جی کمال ہے انار” اس کی قیمت آج کل سب سے زیادہ ہے، فروٹ چاٹ میں ڈالے جا رہے جبکہ عوام کو کھجور ہی مل جائے بڑی بات ہے۔
ہاں جی کمال ہے انار اس کی قیمت آج کل سب سے زیادہ ہے فروٹ چاٹ میں ڈالے جا رہے عوام کو تو کھجور ہی مل جائے بڑی بات ہے
— saima rahman (@saimarahman6) April 5, 2023
سحر شینواری نامی ایک صارف نے کہا کہ اس فروٹ چاٹ کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ آپ کو کھانا بنانا بالکل بھی نہیں آتا۔ آپ سیاست میں ہی ٹھیک ہیں۔ کچن کو بھی پاکستان کی معیشت کی طرح نہ بنانا اب۔
اس فروٹ چاٹ کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ آپ کوو کھانا بنانا بالکل بھی نہیں آتا۔ آپ سیاست میں ہی ٹھیک ہیں۔ کچن کو بھی پاکستان کی معیشت کی طرح نا بنانا اب 😁
— Sehar Shinwari (@SeharShinwari) April 5, 2023
ایک صارف نے کہا کہ مریم نواز نے عمران خان کی کاپی کرنے کی ناکام کوشش کی ہے جبکہ پی ٹی ائی چیئرمین اس طرح کی کوئی حرکت نہیں کرتے ہیں۔
ایک صارف نے ہنسنے والے ایموجی کے ساتھ پینجاب زبان میں لکھا کہ خان صاحب تُسی وی ناں ، نانی نوں کیڑھے کم لا دِتا۔ اگلا قدم کسی بچے/بچی کے ساتھ بیٹھنا ہے افطاری کے وقت۔
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا
خان صاحب تُسی وی ناں ، نانی نوں کیڑھے کم لا دِتا۔ اگلا قدم کسی بچے/بچی کے ساتھ بیٹھنا ہے افطاری کے وقت😂😂— uzzi (@uzzi0011) April 5, 2023









