ن لیگ کو اب قاسم سوری کی رولنگ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ برا لگنے گا، نہال ہاشمی پھٹ پڑے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ رات کو عدالت لگا کر پی ٹی آئی کی حکومت کو فارغ کرنا بھی غلط تھا۔

پنجاب میں عام انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر الزام تراشی کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ عدالت میں تمام جانبدار ججز بیٹھے ہوئے تھے۔

معروف اینکر پرسن اور سینئر صحافی وسیم بادامی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ عدالت میں تمام جانبدار ججز بیٹھے ہوئے تھے ، نظر آرہا تھا کا سیاست ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

جب ہم نیوٹرل نیوٹرل کھیل رہے تھے وہ اپنے خان کے لیے سازشیں تیار کررہے تھے، بلاول بھٹو زرداری

رہنما (ن) لیگ مریم نواز کے سپریم کورٹ پر تابڑ توڑ حملے

جس پر اینکر پرسن وسیم بادامی نے سوال اٹھایا کہ قاسم سوری کی رولنگ کے خلاف بھی انہیں ججز نے رات کو سوموٹو لیا تھا۔ جس پر نہال ہاشمی کا کہنا تھا ہم نے تو نہیں کہا تھا کہ رات کو عدالت لگائیں وہ عمل بھی غلط تھا ، کیوں لگائی رات کو عدالت۔ کیوں لگائی ، پوچھیں نا کس قانون اور کس آئین کے تحت رات کو عدالت لگائی۔ آپ من مانی تو نہیں کرسکتے۔

نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ آپ (ججز) کو آئین کی حدود کے اندر رہ کر کام کرنا ہوگا، اس سے باہر آپ (ججز) نہیں نکل سکتے۔ انہوں نے کہا کہ 63 اے بڑی واضح نشاندہی کرتا ہے ، اور وہی بینچ بیٹھا اور ضد کرکے بیٹھا ہے کہ اور ساتھ ہی جو بینچ ہے اس کے بارے میں محدود بھٹی نے کیا وہ بھی آن ریکارڈ ہے۔ پھر وہ کہتے ہیں کہ ہم دفاع کریں گے اپنے دوستوں کا۔

اینکر پرسن وسیم بادامی نے اپنے سوال کو دوسرے انداز میں دہرایا تو نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ رات کو عدالت نہیں لگی چاہیے تھی ، کیا ہم نے کہا تھا ، کیا نواز شریف نے کہا تھا یا پی ایل ایم (این) نے کہا تھا کہ رات کو عدالت لگائیں، کیوں لگائی عدالت؟

وسیم بادامی نے عمران خان کی تقریروں کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا تو رہنما نہال ہاشمی کا کہنا تھا یہ ہم سے کیوں پوچھ رہے ہیں پوچھین ان سے جنہوں نے عدالت لگائی تھی۔

اس موقع پر پروگرام میں موجود رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے نہال ہاشمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "آپ کی بڑی مہربانی کہ آپ نے تحریک انصاف کے موقف کو آگے بڑھایا۔ اچھی بات یہ ہے کہ کوئی نا کوئی ہونا چاہیے سچ بات کرے۔

متعلقہ تحاریر