سعودیہ کا پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر کا پیکج؛ آئی ایم ایف کی تصدیق

آئی ایم ایف نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 2 ارب ڈالر کے اضافی ڈپازٹس کی منظوری دے دی ہے جبکہ متحدہ عرب امارات بھی جلد ایک ارب ڈالر فراہم کرے گا

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر ملنے کی تصدیق کردی ہے، جس سے اسٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط ہونے کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔

وزارت

کزانہ کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے جمعرات کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر کے اضافی ڈپازٹس کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی معیشت کی بحالی کیلئے سعودیہ کا 2 ارب ڈالر دینے کا اشارہ

رواں سال کے آغاز سے حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے تاکہ 2019 میں 6.5 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج سے 1.1 بلین ڈالر وصول کیے جائیں۔

آئی ایم ایف پروگرام کے لیے حکومت نے سبسڈی کم کردی ہے، شرح مبادلہ پر مصنوعی حد ختم کر دی، مزید ٹیکس عائد کیے گئے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ۔

حکومت اس وقت متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک ارب ڈالر ڈپازٹ کی تصدیق کا انتظار کررہی ہے کیونکہ توقع ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے میں مزید آسانیاں آئے گی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپنے متوقع دورہ امریکا کے دوران ،تحدہ عرب امارات کے اعلیٰ حکام سے بھی اس حوالے سے گفتگو و شنید کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

چینی قرض کے رول اوور کا معاملہ؛ اسحاق ڈار کی تصدیق مگر بیجنگ مکمل خاموش

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا تھا کہ چین کے بعد سعودی عرب نے بھی 2 ارب ڈالر کی امداد دے دی ہے جس سے  زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔

چند روز قبل وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے پاکستان واجب ادا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کردیا ۔

ایوان بالا میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ چین نے 2 ارب ڈالر کا قرضہ روال اوور کردیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر