آئی آر آئی ایس پول: عمران خان گذشتہ سروے کے مقابلے میں مزید مقبول
تازہ ترین سروے کے مطابق 56 فیصد پاکستانیوں نے چیئرمین تحریک انصاف کی حق میں ووٹ میں دیا ہے جب نواز شریف کے حق میں صرف 16 فیصد پاکستانیوں نے ووٹ دیا۔
آئی آر آئی ایس نے اپنا ترین سروے جاری کردیا ہے جس کے مطابق اس وقت پاکستان تحریک انصاف سے مقبول جماعت اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سب سے مقبول لیڈر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی آر آئی ایس کے تازہ ترین سروے کے مطابق پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اب تک پاکستان کے سب سے مقبول سیاستدان کے طور پر ابھر سامنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
آج کی قرارداد کا مقصد سپریم کورٹ جو مرضی کر لے ہم حکومت کرتے رہیں گے، فواد چوہدری
حکومت نے الیکشن سے فرار کیلیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے، عمران خان
آئی آر آئی ایس نے اپنے سروے کے نتائج اس وقت جاری کیے ہیں ، جب صوبہ پنجاب میں عام سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق 14 مئی کو انتخابات ہونے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان پر گذشتہ سال قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ بال بال بچ گئے گئے ، تاہم ان کے سر پر گرفتاری کے خطرات ابھی کتک منڈلا رہے ہیں۔
آئی آر آئی ایس پاکستان کی جانب سے اپریل کے دوسرے ہفتے میں جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 56 فیصد پاکستانیوں نے عمران خان کے حق میں ووٹ دیا ہے ، جب ان کے مدمقابل لیڈر نواز شریف کے حق میں 16 فیصد پاکستانیوں نے ووٹ دیا ہے۔
سروے کے مطابق سب سے کمزور امیدوار کی حیثیت سے چیئرمین پیپلز پارٹی اور کوچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری رہے ہیں ،صرف ایک فیصد پاکستانیوں نے ان کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
سروے کے نتائج موجودہ وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے حق میں اچھے نہیں آئے اور صرف 2 فیصد پاکستانیوں نے ان کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
آئی آر آئی ایس سروے کے مطابق دوسری پارٹیز اور آزاد امیدواروں کے حق میں بالترتیب 11 اور 16 فیصد پاکستانیوں نے ووٹ دیا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کی حکومت کو اپریل 2022 میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے فارغ کیا گیا تھا ، جس کا الزام انہوں نے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ پر لگایا تھا کہ اس سازش کے پیچھے ان کا ہاتھ تھا۔ عمران خان نے اپنی حکومت کو ہٹانے میں امریکا کے ملوث ہونے کا الزام بھی لگایا تھا۔
گذشتہ سال اپریل میں ان کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد عوام الناس میں سے اکثریت اس برطرفی پر خوش تھی ، تاہم موجودہ حکومت کی خراب ترین معاشی کارکردگی کو بنیاد بناتے ہوئے رائے عامہ بالکل تبدیل ہو کر رہ گئی اور چند ہی مہینوں کے اندر عمران خان مقبولیت کی انتہا کو پہنچ گئی ہے۔









