اتوار کے روز وفاقی کابینہ کا اجلاس ، اب ایسا کیا ہوگا جو پہلے نہیں کرسکے
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 4 روز کے دوران تیسرا کابینہ اجلاس طلب کیا گیا ہے تاہم اجلاس میں ایسا کیے فیصلے کیے جا سکتے ہیں جو گزشتہ دو اجلاس میں طے نہیں ہوسکے؟۔
وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بروز اتوار طلب کرلیا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے چھٹی والے دن 2 بجے کابینہ اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں سپریم کورٹ سے متعلق معاملات زیر غور آئے گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل دوپہر 2 بجے طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے
چیف جسٹس کو لاڈلے کی سہولت کاری پر مستعفی ہو جانا چاہیے، عطاء اللہ تارڑ
رواں ماہ اپریل کی 3 اور 4 تاریخ کو 24 گھنتوں کے اندر اندر وفاقی کابینہ کے 2 ہنگامی اجلاس منعقد کیے گئے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ اہم فیصلے کرلیے گئے ہیں۔
سپریم کورٹ کے انتخابات سے متعلق فیسلے کے بعد بلائے گئے 2 ہنگامی کابینہ اجلاس کے فیسلوں کی بابت پی ٹی آئی نے تمام تر معلومار فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیاتھا۔
کابینہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا جائے گا جبکہ دیگر قانونی امور پر مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے طلب کیے گئے کابینہ اجلاس میں جوڈیشل ریفارمز بل کی واپسی اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اس کی منظوری پر بھی بات چیت ہوگی۔
پنجاب میں انتخابات کے انعقاد کے فیصلے کے فوری بعد وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس رات 8 بجے طلب کیا گیا تھا جو تقریباً سوا گھنٹہ جاری رہنے کے بعد سوا 9 بجے ختم ہوا تھا۔
وفاقی کابینہ میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خط کے معاملے پر بحث کی گئی، کابینہ کے اجلاس میں سیکرٹری اورسرکاری افسران شریک نہیں ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے
الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا
پیر کی رات کے ہنگامی کابینہ اجلاس کے 24 گھنتے قبل ہی دوسرا اجلاس بھی طلب کیا گیا تھا جس میں جسٹس فائز عیسیٰ کے خط پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کیا۔
تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن فرح حبیب نے ایک خچ کے ذریعے وفاقی سیکرٹری کابینہ ڈویژن سے کابینہ اجلاس کی تفصیلات طلب کی تھی جو جہ تاحال انہیں فراہم نہیں کی گئیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 4 روز کے دوران تیسرا کابینہ اجلاس طلب کیا گیا ہے تاہم اجلاس میں ایسا کیے فیصلے کیے جا سکتے ہیں جو گزشتہ دو اجلاس میں طے نہیں ہوسکے؟۔









