عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑ کر ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا، بلال اظہر کیانی

وزیراعظم کے کوآرڈینٹر برائے توانائی اور خزانہ کا کہنا ہے عمران خان کی حکومت چار سال تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے کا چورن بیچتی رہی، اور ہر معاشی تباہی کے پیچھے یہ دلیل دیتے رہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کر رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینٹر برائے توانائی اور خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی تباہی کے زمہ دار عمران خان ہیں، عمران خان کے 4 سالہ دور حکومت میں مالیاتی خسارے بڑھے، قرضے بڑھے، توانائی کا سرکلر ڈیٹ  2400 ارب روپے تک پہنچا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینٹر برائے توانائی اور خزانہ بلال اظہر کیانی نے اتوار کے روز نیوز کانفرنس میں کہا کہ  شوکت ترین نے آئی ایم ایف پروگرام کے خلاف صوبائی وزرا خزانہ پر دباؤ ڈالا، ، محسن لغاری اور تیمور جھگڑا کو ہدایات کیں، شوکت ترین کی آڈیو قوم نے سن رکھی ہیں۔

بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ نومبر 2021 میں عمران خان نے آئی ایم ایف سے مشکل شرائط لیں، فروری 2022 عمران خان نے آئی ایم ایف سے کیا گیا معاہدہ پھاڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیے 

چیف جسٹس ماسٹر آف روسٹرز نہیں، 6 رکنی بینچ غیر آئینی تھا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

الیکشن کمیشن کا کےپی اور پنجاب کے انتخابات میں آر ایم ایس استعمال کا فیصلہ

بلال کیانی کا کہنا تھاکہ عمران خان نے نالائقی اور کرپشن سے معیشت کا بیڑہ غرق کیا، عمران خان نے 4 سال میں ملک کے سب سے بڑے بجٹ خسارہ دیئے، عمران خان کے دور میں پہلی مرتبہ منفی جی ڈی پی گروتھ نظر آئی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں گیس کا سرکلر ڈیٹ 1400 روپے پہلی بار تاریخ میں دیکھا، عمران خان کے دور میں توانائی کا سرکلر ڈیٹ 2400 ارب روپے پہنچا۔

بلال اظہر کیانی کا کہنا تھاکہ عمران خان کی حکومت چار سال تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے کا چورن بیچتی رہی، اور ہر معاشی تباہی کے پیچھے یہ دلیل دیتے رہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کر رہے ہیں۔

معاون خصوصی برائے توانائی اور خزانہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حفیظ شیخ کے خلاف قرضوں کے کمیشن میں انکوائری کھولی ہوئی تھی، اور اسی انکوائری کے دوران حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ بنا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ موجوہ معاشی تباہی کے ذمہ دار عمران خان ہیں، مسلم لیگ نون نے گزشتہ دور میں سی پیک پر اہم پیش رفت کی تھی، مسلم لیگ نون نے گزشتہ دور میں 12 ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار بڑھائی۔ عمران خان نے صاحب  نے چار سال میں مسلم لیگ نون کی محنت پر پانی پھیر دیا۔

بلال کیانی نے کہا کہ عمران خان کی 4 سالہ حکومت میں ہر روز تباہی کی گئی، 4 سالہ حکومت نے ہر روز مہنگائی بڑھی ، عمران خان کی حکومت میں قرضوں کی تحقیقات ہوئیں اور کچھ نہیں نکلا، عمران خان کی حکومت نے قرضے لیے لیکن ایک اینٹ ملک میں نہیں لگائی۔

بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے 4 سال میں 20 ہزار ارب روپے قرض بڑھا اور کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں بنا۔ عمران خان نے اپنے دور میں جتنے پراجیکٹ کا افتتاح کیا ان کا سنگ بنیاد نواز شریف نے رکھا تھا۔

متعلقہ تحاریر