عمران خان کی کیک کاٹ کر ایسٹر کی خوشیوں میں شرکت، ازیکا ڈینیئل نے وڈیو شیئر کردی

ہم آپ سب کی خوشیوں میں شامل ہیں، ہمارے پاکستان میں عیسائی ، ہندو،سکھ سب برابر کے شہری ہیں، عمران خان کا مسیحی کارکنوں کو پیغام

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نے گزشتہ روز ایسٹر کا تہوار مذہبی جو ش وخروش سے منایا۔

تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی   مسیحی رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ کیک کاٹ کر ایسٹر کی خوشیوں میں شرکت کی۔ اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے وڈیو شیئر کردی۔

یہ بھی پڑھیے

پی ڈی ایم حکومت نے ایک سال میں چلتے ہوئے ملک کو تباہ کرکے رکھ دیا، عمران خان

عمران خان پلس تو ہوسکتا ہے مائنس نہیں ہوسکتا، فواد چوہدری

مسیحی برداری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ازیکاڈینیئل نے عمران خان کی مسیحی کارکنوں کے ساتھ ایسٹر کا کیک کاٹنے کی وڈیو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کردی۔

ازیکا ڈینیئل نے وڈیو کے کیپشن میں لکھاکہ”تمام مسیحی بھائیوں اور بہنوں کو ایسٹرکی شبھ کامنائیں، عمران خان کی ایسٹر کے موقع مسیحی برادری کے سنگ ایسٹرکی خوشیوں میں شرکت، کیک کاٹ کر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی“۔

وڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ عمران خان نے کارکنوں کے ساتھ کیک کاٹنے کے بعد کھایا اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کی۔عمران خان نے کہاکہ”ہم آپ سب کی خوشیوں میں شامل ہیں، ہمارے پاکستان میں مسیحی ، ہندواور سکھ سب برابر کے شہری ہیں“۔

متعلقہ تحاریر